۱-توارِیخ

کتابِ توارِیخ بائبل کے قدیم عہدنامے کا ایک اہم حصہ ہے، جو بنی اسرائیل کی تاریخ، ان کے بادشاہوں کی حکومت اور خدا کے ساتھ ان کے تعلقات کی تفصیل بیان کرتی ہے۔ یہ کتاب خصوصاً داؤد کی بادشاہت اور اس کے بعد آنے والی نسلوں کی کہانیاں بیان کرتی ہے، اور اسرائیل کے مذہبی اور سیاسی حالات پر روشنی ڈالتی ہے۔ توارِیخ میں عبادت، تقدس، اور خدا کی عظمت کا پیغام ہے، جو قوم کے اجتماعی کردار اور فرد کی ذمہ داریوں پر زور دیتا ہے۔

آدمؔ سے ابرہامؔ تک
1 آدؔم سیتؔ انُوس۔ 2 قِینان مَہلل ایل یارِد۔ 3 حنُوک متُوؔسِلح لمک۔ 4 نُوح سِم حام اور یافت۔
5 بنی یافت۔ جُمر اور ماجُوؔج اور مادَؔی اور یاوان اور تُوبل اور مسک اور تِیراس ہیں۔ 6 اور بنی جُمر۔ اشکناز اور رِیفت اور تُجرمہ ہیں۔ 7 اور بنی یاوان۔ الِیسہ اور ترسِیس۔ کِتّی اور دودانی ہیں۔
8 بنی حام۔ کُوؔش اور مِصرؔ فوط اور کنعاؔن ہیں۔ 9 اور بنی کُوش۔ سبا اور حوِیلہ اور سبتہ اور رعماؔہ اور سبتکہ ہیں۔ اور بنی رعماہ۔ سبا اور ددان ہیں۔ 10 اور کُوؔش سے نمرُود پَیدا ہُؤا۔ زمِین پر پہلے وُہی بہادُری کرنے لگا۔ 11 اور مِصرؔ سے لُودی اور عنامی اور لِہابی اور نفتُوحی۔ 12 اور فترُوسی اور کسلوُحی (جِن سے فِلستی نِکلے) اور کفتُوری پَیدا ہُوئے۔ 13 اور کنعاؔن سے صَیدا جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّ۔ 14 اور یبُوسی اور اموری اور جِرجاشی۔ 15 اور حوّی اور عرقی اور سِینی۔ 16 اور اروادی اور صِماری اور حماتی پَیدا ہُوئے۔
17 بنی سِم۔ عیلام اور اسُور اور ارفکسد اور لُود اور اراؔم اور عُوض اور حُول اور جتر اور مسک ہیں۔ 18 اور ارفکسد سے سلح پَیدا ہُؤا اور سلح سے عِبر پَیدا ہُؤا۔ 19 اور عِبر سے دو بیٹے پَیدا ہُوئے پہلے کا نام فلج تھا کیونکہ اُس کے ایّام میں زمِین بٹی اور اُس کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔ 20 اور یُقطان سے المُوداد اور سلف اور حصرماوؔت اور اِراخ۔ 21 اور ہدُوراؔم اور اُوزال اور دِقلہ۔ 22 اور عیبال اور ابی ماایل اور سبا۔ 23 اور اوفِیر اور حوِیلہ اور یُوباؔب پَیدا ہُوئے۔ یہ سب بنی یُقطان ہیں۔
24 سِم ارفکسد سلح۔ 25 عِبر فلج رعُو۔ 26 سرُوؔج نحُور تارح۔ 27 ابرامؔ یعنی ابرہامؔ۔
اِسمٰعیل کی نسل
28 ابرہامؔ کے بیٹے اِضحاق اور اِسمٰعیل تھے۔ 29 اِن کی اَولاد یہ ہیں۔ اِسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایوؔت۔ اُس کے بعد قِیداؔر اور ادبِئیل اور مِبساؔم۔ 30 مِشماؔع اور دُومہ اور مسا۔ حدد اور تیمہ۔ 31 یطُور نفِیس قِدؔمہ۔ یہ بنی اِسمٰعیل ہیں۔
32 اور ابرہامؔ کی حرم قطُورؔہ کے بیٹے یہ ہیں۔ اُس کے بطن سے زِمراؔن اور یُقسان اور مِدان اور مِدیاؔن اور اِسباؔق اور سُوخ پَیدا ہُوئے اور بنی یُقسان سبا اور ددان ہیں۔ 33 اور بنی مِدیان۔ عیفہ اور عِفر اور حنُوک اور ابیداعؔ اور الدؔعا ہیں۔ یہ سب بنی قطُورہ ہیں۔
عیسَو کی نسل
34 اور ابرہامؔ سے اِضحاق پَیدا ہُؤا۔ بنی اِضحاق عیسَو اور اِسرائیل تھے۔ 35 بنی عیسَو الِیفز اور رعُوایل اور یعوؔس اور یعلاؔم اور قورح ہیں۔ 36 بنی الِیفز تیمان اور اومر اور صفی اور جعتاؔم قنز اور تِمنع اور عمالِیق ہیں۔ 37 بنی رعُوایل نحت زارح سمّہ اور مِزّؔہ ہیں۔
ادُوم کے اصل باشندے
38 اور بنی شعِیر لوطاؔن اور سوبل اور صبعوؔن اور عنہ اور دِیسوؔن اور ایصر اور دِیسان ہیں۔
39 اور حوری اور ہومام لوطان کے بیٹے تھے اور تِمنع لوطان کی بہن تھی۔
40 بنی سوبل علیان اور مانحت عیباؔل سفی اور اوناؔم ہیں
اور اَیّہ اور عنہ صبعوؔن کے بیٹے تھے۔ 41 اور عنہ کا بیٹا دِیسون تھا اور حمراؔن اور اِشباؔن اور یِتراؔن اور کِراؔن دِیسون کے بیٹے تھے۔
42 اور ایصر کے بیٹے بِلہان اور زعوان اور یعقان تھے
اور عُوض اور اران دِیسان کے بیٹے تھے۔
ادُوم کے بادشاہ
43 اور جِن بادشاہوں نے مُلکِ ادُوؔم پر اُس وقت سلطنت کی جب بنی اِسرائیل پر کوئی بادشاہ حُکمران نہ تھا وہ یہ ہیں۔
بالع بِن بعور۔ اُس کے شہر کا نام دِنہاؔبا تھا۔
44 اور بالع مَر گیا اور یُوباب بِن زارح جو بُصراؔہی
تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
45 اور یُوباب مَر گیا اور حشام جو تیمان کے عِلاقہ کا
تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
46 اور حشام مَر گیا اور ہدد بِن بِدد جِس نے مِدیانیوں
کو موآؔب کے مَیدان میں مارا اُس کی جگہ
بادشاہ ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام عوِیت تھا۔
47 اور ہدد مَر گیا اور شملہ جو مسرِؔقہ کا تھا اُس کی جگہ
بادشاہ ہُؤا۔
48 اور شملہ مَر گیا اور ساؤُل جو دریایِ فرات کے پاس
کے رحوبوؔت کا باشِندہ تھا اُس کی جگہ بادشاہ
ہُؤا۔
49 اور ساؤُل مَر گیا اور بعلحناؔن بِن عکبور اُس کی
جگہ بادشاہ ہُؤا۔
50 اور بعلحناؔن مَر گیا اور ہدد اُس کی جگہ بادشاہ
ہُؤا۔ اُس کے شہر کا نام فاعی اور اُس کی بِیوی
کا نام مہیطبیل تھا جو مَطرِد بِنت میزاہاؔب کی
بیٹی تھی۔
51 اور ہدد مَر گیا۔ پِھر یہ ادُوؔم کے رئِیس ہُوئے۔ رئِیس تِمنع۔ رئِیس علیاہ۔ رئِیس یتِیت۔ 52 رئِیس اہلِیباؔمہ۔ رئِیس اَیلہ۔ رئِیس فِینوؔن۔ 53 رئِیس قنز۔ رئِیس تیمان۔ رئِیس مِبصار۔ 54 رئِیس مجدِایل۔ رئِیس عِراؔم۔ ادُوؔم کے رئِیس یِہی ہیں۔
یہُوداؔہ کی نسل
1 یہ بنی اِسرائیل ہیں۔ رُوبِن شمعُون لاوی یہُوداؔہ اِشکار اور زبُولُون۔ 2 دان یُوسفؔ اور بِنیمِین نفتالی جد اور آشر۔
3 عیر اور اوناؔن اور سیلہ یہ یہُوداؔہ کے بیٹے ہیں۔ یہ تِینوں اُس سے ایک کنعانی عَورت بت سُوع کے بطن سے پَیدا ہُوئے اور یہُوداؔہ کا پہلوٹھا عیر خُداوند کی نظر میں شرِیر تھا اِس لِئے اُس نے اُس کو مار ڈالا۔ 4 اور اُس کی بہُو تمر کے اُس سے فارؔص اور زارح ہُوئے۔ یہُوداؔہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔
5 اور فارص کے بیٹے حصرون اور حمُول تھے۔ 6 اور زارح کے بیٹے زِمرؔی اور اَیتان ہَیمان اور کلکُوؔل اور دارع یعنی کُل پانچ تھے۔ 7 اور اِسرائیل کا دُکھ دینے والا عکر جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں خیانت کی کرمی کا بیٹا تھا۔
8 اور اَیتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔
داؤُد بادشاہ کا شجرئہ نسب
9 اور حصروؔن کے بیٹے جو اُس سے پَیدا ہُوئے یہ ہیں۔ یرحمیئل اور رام اور کلُوبی۔
10 اور رام سے عمِیّنداؔب پَیدا ہُؤا اور عمِیّنداؔب سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا جو بنی یہُوداؔہ کا سردار تھا۔ 11 اور نحسوؔن سے سَلما پَیدا ہُؤا اور سَلما سے بوعز پَیدا ہُؤا۔ 12 اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا۔
13 یسّی سے اُس کا پہلوٹھا الِیاؔب پَیدا ہُؤا اور ابِیندؔاب دُوسرا اور سِمع تِیسرا۔ 14 نتنی ایل چَوتھا۔ ردَّی پانچواں۔ 15 عوضم چھٹا داؤُد ساتواں۔ 16 اور اُن کی بہنیں ضرُویاہ اور ابِیجیلؔ تِھیں
اور اَبیؔشے اور یُوآب اور عساہیل یہ تِینوں ضرُویاؔہ کے بیٹے ہیں۔ 17 اور ابِیجیلؔ سے عماسا پَیدا ہُؤا اور عماسا کا باپ اِسمٰعیلی یتر تھا۔
حصرون کی نسل
18 اور حصروؔن کے بیٹے کالِب سے اُس کی بِیوی عزُوبہ اور یرِیعوؔت کے اَولاد ہُوئی۔ عزُوؔبہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردُوؔن۔ 19 اور عزُوبہ مَر گئی اور کالِب نے اِفرات کو بیاہ لِیا جِس کے بطن سے حُور پَیدا ہُؤا۔ 20 اور حُور سے اُورؔی پَیدا ہُؤا اور اُوری سے بضلِیئل پَیدا ہُؤا۔
21 اُس کے بعد حصروؔن جِلعاؔد کے باپ مکِیر کی بیٹی کے پاس گیا جِس سے اُس نے ساٹھ برس کی عُمر میں بیاہ کِیا تھا اور اُس کے بطن سے شجُوؔب پَیدا ہُؤا۔ 22 اور شجُوؔب سے یائِیر پَیدا ہُؤا جو مُلکِ جِلعاد میں تیئِیس شہروں کا مالِک تھا۔ 23 اور جسُور اور اراؔم نے یائِیر کے شہروں کو اور قنات کو مع اُس کے قصبوں کے یعنی ساٹھ شہروں کو اُن سے لے لِیا۔ یہ سب جِلعاد کے باپ مکِیر کے بیٹے تھے۔ 24 اور حصروؔن کے کالِب اِفراؔتہ میں مَر جانے کے بعد حصروؔن کی بِیوی ابیاؔہ کے اُس سے اشُور پَیدا ہُؤا جو تقُوع کا باپ تھا۔
یرحمئیل کی نسل
25 اور حصروؔن کے پہلوٹھے یرحمیئل کے بیٹے یہ ہیں۔ رام جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور بُونہ اور اورن اور اوضم اور اخیاہ۔ 26 اور یرحمیئل کی ایک اَور بِیوی تھی جِس کا نام عطارؔہ تھا۔ وہ اونام کی ماں تھی۔ 27 اور یرحمیئل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض اور یمِین اور عیقر تھے۔ 28 اور اونام کے بیٹے سمّی اور یدع اور سمّی کے بیٹے ندؔب اور ابِیسُور تھے۔
29 اور ابِیسُور کی بِیوی کا نام ابِیخَیلؔ تھا۔ اُس کے بطن سے اخباؔن اور موؔلِد پَیدا ہُوئے۔ 30 اور ندب کے بیٹے سِلد اَفّائِم تھے لیکن سِلد بے اَولاد مَر گیا۔ 31 اور اَفّائِم کا بیٹا یسعی اور یسعی کا بیٹا سِیساؔن اور سِیساؔن کا بیٹا اخلی تھا۔
32 اور سمّی کے بھائی یدع کے بیٹے یتر اور یُونتن تھے اور یتر بے اَولاد مَر گیا۔ 33 اور یُونتن کے بیٹے فلت اور زازا۔ یہ یرحمیئل کے بیٹے تھے۔
34 اور سِیساؔن کے بیٹے نہیں صِرف بیٹیاں تِھیں اور سیِساؔن کا ایک مِصری نوکر یرَخع نامی تھا۔ 35 سو سیِساؔن نے اپنی بیٹی کو اپنے نَوکر یرخع سے بیاہ دِیا اور اُس کے اُس سے عتّی پَیدا ہُؤا۔ 36 اور عتّی سے ناتن پَیدا ہُؤا اور ناتن سے زاباد پَیدا ہُؤا۔ 37 اور زاباد سے اِفلاؔل پَیدا ہُؤا اور اِفلاؔل سے عوبید پَیدا ہُؤا۔ 38 اور عوبید سے یاہُو پَیدا ہُؤا اور یاہُو سے عزریاؔہ پَیدا ہُؤا۔ 39 اور عزرؔیاہ سے خلص پَیدا ہُؤا اور خلص سے اِلعِاسہ پَیدا ہُؤا۔ 40 اور اِلعِاسہ سے سِسمی پَیدا ہُؤا اور سِسمی سے سلُوؔم پَیدا ہُؤا۔ 41 اور سلُوؔم سے یقَمیاؔہ پَیدا ہُؤا اور یقَمیاؔہ سے الِیسمع پَیدا ہُؤا۔
کالب کی نسل
42 یرحمیئل کے بھائی کالِب کے بیٹے یہ ہیں۔ مِیسا اُس کا پہلوٹھا جو زِیف کا باپ ہے اور حبرُوؔن کے باپ مریسہ کے بیٹے۔ 43 اور بنی حبرُون۔ قورح اور تفُّوح اور رقم اور سمع تھے۔ 44 اور سمع سے یُرقعاؔم کا باپ رخم پَیدا ہُؤا۔ اور رقم سے سمّی پَیدا ہُؤا۔ 45 اور سمّی کا بیٹا معُوؔن تھا اور معُوؔن بَیت صُور کا باپ تھا۔
46 اور کالِب کی حرم عیفہ سے حاراؔن اور موضا اور جازِز پَیدا ہُوئے اور حاراؔن سے جازِز پَیدا ہُؤا۔
47 اور بنی یہدی۔ رجم اور یُوتام اور جسام اور فلط اور عیفہ اور شعف تھے۔
48 اور کالِب کی حرم معکہ سے شِبِّر اور ترِحناؔہ پَیدا ہُوئے۔ 49 اُسی کے بطن سے مدمنّاؔہ کا باپ شعف اور مکبِینا کا باپ سِوا اور جِبع کا باپ بھی پَیدا ہُوئے
اور کالِب کی بیٹی عکسہ ہے۔
50 کالِب کے بیٹے یہ تھے۔
اِفراتہ کے پہلوٹھے حُور کا بیٹا قریت یعرؔیم کا باپ سوبل۔ 51 بَیت لحم کا باپ سلما اور بَیت جادِر کا باپ خارِف۔
52 اور قریت یعرِؔیم کے باپ سوبل کے بیٹے ہی بیٹے تھے۔ ہرائی اور منوخوت کے آدھے لوگ۔ 53 اور قریت یعرِؔیم کے گھرانے یہ تھے۔ اِتری اور فُوتی اور سُماتی اور مِسراعی۔ اِن ہی سے صُرعتی اور اِستاؤلی نِکلے ہیں۔
54 بنی سلما یہ تھے۔ بَیت لحم اور نطُوفاتی اور عطرات بَیت یُوآؔب اور منوختیوں کے آدھے لوگ اور صُرعی۔
55 اور یعبیض کے رہنے والے مُنشیوں کے گھرانے ترعاتی اور سمعاتی اور سَوکاتی۔ یہ وہ قِینی ہیں جو رَیکاؔب کے گھرانے کے باپ حماؔت کی نسل سے تھے۔
داؤُد بادشاہ کی نسل
1 یہ داؤُد کے بیٹے ہیں جو حبرُوؔن میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔
پہلوٹھا امنوؔن یزرعیلی اخِینُوؔعم کے بطن سے۔
دُوسرا دانی ایل کرمِلی ابِیجیلؔ کے بطن سے۔
2 تِیسرا ابی سلوؔم جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ
کا بیٹا تھا۔
چَوتھا ادُونیاہ جو حجِیّت کا بیٹا تھا۔
3 پانچواں سفطیاہ ابی طال کے بطن سے۔
چھٹا اِترعاؔم اُس کی بِیوی عِجلہ سے۔
4 یہ چھ حبرُوؔن میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔ اُس نے وہاں سات برس چھ مہِینے سلطنت کی
اور یروشلیِم میں اُس نے تَینتِیس برس سلطنت کی۔ 5 اور یہ یروشلیِم میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔
سِمعا اور سُوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔
6 اور اِبحار اور الِیسمع اور الِیفلط۔ 7 اور نُجہ اور نفج اور یفِیعہ۔ 8 اور الِیسمع اور الِیدؔع اور الِیفلط۔ یہ نَو۔ 9 یہ سب حرموں کے بیٹوں کے علاوہ داؤُد کے بیٹے تھے اور تمر اِن کی بہن تھی۔
سُلیماؔن بادشاہ کی نسل
10 اور سُلیماؔن کا بیٹا رحُبعاؔم تھا۔ اُس کا بیٹا ابیاؔہ۔ اُس کا بیٹا آسا۔ اُس کا بیٹا یہُوسفط۔ 11 اُس کا بیٹا یُوراؔم اُس کا بیٹا اخزیاؔہ اُس کا بیٹا یُوآس۔ 12 اُس کا بیٹا امصیاؔہ اُس کا بیٹا عزریاؔہ۔ اُس کا بیٹا یُوتام۔ 13 اُس کا بیٹا آخز۔ اُس کا بیٹا حزقیاہ۔ اُس کا بیٹا منسّی۔ 14 اُس کا بیٹا امُوؔن۔ اُس کا بیٹا یُوسیاؔہ۔ 15 اور یُوسیاہ کے بیٹے یہ تھے۔ پہلوٹھا یُوحنان۔ دُوسرا یہُویقِیم۔ تِیسرا صِدقِیاہ۔ چَوتھا سلُوم۔ 16 اور بنی یہُویقِیم۔ اُس کا بیٹا یکونیاؔہ۔ اُس کا بیٹا صِدقِیاہ۔
یکونیاہ کی نسل
17 اور یکونِیاؔہ جو اسِیر تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں۔ سیالتی ایل۔ 18 اور ملکرام اور فدِایاؔہ اور شیناؔضر۔ یقَمیاؔہ۔ ہُوسمع اور ندبیاؔہ۔ 19 اور فدِاؔیاہ کے بیٹے یہ ہیں۔ زُربّابل اور سمِعی اور زُربّابل کے بیٹے یہ ہیں۔ مُسلاّؔم اور حنانیاؔہ اور سلُّومِیت اُن کی بہن تھی۔ 20 اور حسُوبہ اور اہل اور برکیاؔہ اور حسدیاہ۔ یُوسبحسد۔ یہ پانچ۔
21 اور حنانیاؔہ کے بیٹے یہ ہیں فلطیاؔہ اور یسعیاہ۔ بنی رِفایاہ۔ بنی ارنان۔ بنی عیدیاہ بنی سکنیاہ۔ 22 اور سکنیاؔہ کا بیٹا۔ سمعیاؔہ اور بنی سمعیاہ۔ حطُوش اور اِجال اور برِؔیح اور نعرؔیاہ اور سافط۔ یہ چھ۔ 23 اور نعریاہ کے بیٹے یہ تھے۔ اِلیُوعَینی اور حِزقیاہ اور عزریقاؔم۔ یہ تِین۔ 24 اور بنی اِلیُوعَینی یہ تھے۔ ہُودَیواؔہُو اور الیاسب اور فِلایاؔہ اور عقُّوؔب اور یُوحناؔن اور دِلایاؔہ اور عنانی یہ سات۔
یہُوداؔہ کی نسل
1 بنی یہُوداؔہ یہ ہیں۔ فارؔص حصروؔن اور کرمی اور حُور اور سوبل۔ 2 اور رِیایاؔہ بِن سوبل سے یحت پَیدا ہُؤا اور یحت سے اخُومی اور لاہد پَیدا ہُوئے۔ یہ صُرعتیوں کے خاندان ہیں۔
3 اور یہ عیطام کے باپ سے ہیں۔ یزرعیل اور اِسمع اور اِدباس اور اُن کی بہن کا نام ہضل اؔلفُونی تھا۔ 4 اور فنُوایل جدُور کا باپ اور عزر حُوسہ کا باپ تھا۔ یہ اِفراؔتہ کے پہلوٹھے حُور کے بیٹے ہیں۔ جو بَیت لحم کا باپ تھا۔
5 اور تقُوؔع کے باپ اشُور کی دو بِیویاں تِھیں حِیلاؔہ اور نعراؔہ۔ 6 اور نعراؔہ کے اُس سے اخُوسام اور حِفر اور تیمنی اور ہخسترؔی پَیدا ہُوئے۔ یہ نعراؔہ کے بیٹے تھے۔ 7 اور حِیلاؔہ کے بیٹے ضرؔت اور یضُوآؔر اور اِتنان تھے۔
8 اور قُوض سے عنُوب اور ضوبیبہ اور حرُوؔم کے بیٹے آخرخَیل کے گھرانے پَیدا ہُوئے۔
9 اور یعبیض اپنے بھائِیوں سے مُعزّز تھا اور اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض رکھّا کیونکہ کہتی تھی کہ مَیں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دِیا۔ 10 اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حدُود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔
دُوسرے خاندانوں کی فہرِستیں
11 اور سُوخہ کے بھائی کلُوؔب سے محِیر پَیدا ہُؤا جو اِستُوؔن کا باپ تھا۔ 12 اور اِستُوؔن سے بَیت رِؔفا اور فاسح اور عِیر نحس کا باپ تخِنّہ پَیدا ہُوئے۔ یِہی رَیکہ کے لوگ ہیں۔
13 اور قنز کے بیٹے غُتنِئیل اور شِرایاؔہ تھے اور غُتنِئیل کا بیٹا حتت تھا۔ 14 اور معُوناتی سے عُفرؔہ پَیدا ہُؤا
اور شِرایاؔہ سے یُوآب پَیدا ہُؤا جو جی خراسیم کا باپ ہے کیونکہ وہ کارِیگر تھے۔
15 اور یفُنّہ کے بیٹے کالِب کے بیٹے یہ ہیں۔ عِیرُو اور اَیلہ اور نعم اور بنی اَیلہ اور قنز۔
16 اور یہلّلئِیل کے بیٹے یہ ہیں۔ زِیف اور زِیفہ۔ تَیرؔیاہ اور اسری ایل۔
17 اور عزرؔہ کے بیٹے یہ ہیں یتر اور مرد اور عِفر اور یلُوؔن اور اُس کے بطن سے مریمؔ اور سمّی اور اِستمُوؔع کا باپ اِسباح پَیدا ہُوئے۔ 18 اور اُس کی یہُودی بِیوی کے اُس سے جدُور کا باپ یرد اور شوؔکو کا باپ حِبر اور زنُوؔح کا باپ یقُوؔتِیئل پَیدا ہُوئے اور فرِعونؔ کی بیٹی بِتیاہ کے بیٹے جِسے مرد نے بیاہ لِیا تھا یہ ہیں۔
19 اور ہُودِیاہ کی بِیوی نحم کی بہن کے بیٹے قعِیلہ جرمی کا باپ اور اِستمُوؔع معکاتی تھے۔
20 اور سِیموؔن کے بیٹے یہ ہیں۔ امنون اور رِنہّ بِن حنّان اور تِیلون
اور یسعی کے بیٹے زوحِت اور بِن زوحِت تھے۔
سیلہ کی نسل
21 اور سیلہ بِن یہُوداؔہ کے بیٹے یہ ہیں۔ عیر لکہ کا باپ اور لعدؔہ مریسہ کا باپ اور بَیت اشبِیع کے گھرانے جو بارِیک کتان کا کام کرتے تھے۔ 22 اور یوقِیم اور کوزِیبا کے لوگ اور یُوآس اور شراف جو موآب کے درمِیان حُکمران تھے اور یسوبی لحم۔ یہ پُرانی توارِیخ ہے۔ 23 یہ کُمہار تھے اور نتائِیم اور گدیرا کے باشِندے تھے۔ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُس کے کام کے لِئے رہتے تھے۔
شمعُون کی نسل
24 بنی شمعُون یہ ہیں۔ نمُوایل اور یمِین۔ یرِیب۔ زارح۔ ساؤُل۔ 25 اور ساؤُل کا بیٹا سلُوم اور سلُوم کا بیٹا مِبساؔم اور مِبساؔم کا بیٹا مِشماؔع۔ 26 اور مِشماؔع کے بیٹے یہ ہیں۔ حمُوایل۔ حمُوایل کا بیٹا زکُور۔ زکُور کا بیٹا سِمعی۔ 27 اور سِمعی کے سولہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تِھیں لیکن اُس کے بھائِیوں کے بُہت اَولاد نہ ہُوئی اور اُن کے سب گھرانے بنی یہُوداؔہ کی مانِند نہ بڑھے۔
28 اور وہ بِیرسبع اور مولادؔہ اور حصر سُوعاؔل۔ 29 اور بِلہا اور عضم اور تولاد۔ 30 اور بتُوایل اور حُرمہ اور صِقلاج۔ 31 اور بَیت مرکبوؔت اور حصر سُوسِیم اور بَیت براؔئی اور شعرِیم میں رہتے تھے۔ داؤُد کی سلطنت تک یِہی اُن کے شہر تھے۔ 32 اور اُن کے گاؤں۔ عَیطاؔم اور عَین اور رِمُّوؔن اور توکن اور عسن۔ یہ پانچ شہر تھے۔ 33 اور اُن کے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے۔ یہ اُن کے رہنے کے مقام تھے اور اُن کے نسب نامے ہیں۔
34 اور مِسوباؔب یمِلیک اور یُوشہ بِن امصِیاؔہ۔
35 اور یُوؔایل اور یاہُو بِن یُوسیِبیاؔہ بِن شِرایاہ بِن عسیئیل۔
36 اور الیُوعینَی اور یعقُوبہ اور یسُوخا یہ اور عساؔیاہ اور
عدیئیل اور یسِیمِئیل اور بِنایاؔہ۔
37 اور زیزا بِن شِفعی بِن الوُّن بِن یدایاؔہ بِن
سِمرؔی بِن سمعیاؔہ۔
38 یہ جِن کے نام مذکُور ہُوئے اپنے اپنے گھرانے کے سردار تھے
اور اِن کے آبائی خاندان بُہت بڑھے۔ 39 اور وہ جدُور کے مدخل تک یعنی اُس وادی کے مشرِق تک اپنے گلّوں کے لِئے چراگاہ ڈُھونڈنے گئے۔ 40 وہاں اُنہوں نے اچّھی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسِیع اور چَین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حام کے لوگ قدِیم سے اُس میں رہتے تھے۔
41 اور وہ جِن کے نام لِکھے گئے ہیں شاہِ یہُوداؔہ حِزقِیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُن کے پڑاؤ پر حملہ کِیا اور معُونِیم کو جو وہاں مِلے قتل کِیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُن کے گلّوں کے لِئے وہاں چراگاہ تھی۔ 42 اور اُن میں سے یعنی شمعُوؔن کے بیٹوں میں سے پانچ سَو مَرد کوہِ شعِیر کو گئے اور یسعی کے بیٹے فلطیاؔہ اور نعرؔیاہ اور رِفایاؔہ اور عُزّی ایل اُن کے سردار تھے۔ 43 اور اُنہوں نے اُن باقی عمالِیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کِیا اور آج کے دِن تک وہِیں بسے ہُوئے ہیں۔
رُوبِن کی نسل
1 اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُس کا پہلوٹھا تھا لیکن اِس لِئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بِچَھونے کو ناپاک کِیا تھا اُس کے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرائیل کے بیٹے یُوسفؔ کی اَولاد کو دِیا گیا تاکہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابِق نہ ہو۔ 2 کیونکہ یہُوداؔہ اپنے بھائِیوں سے زورآور ہو گیا اور سردار اُسی میں سے نِکلا لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسفؔ کا ہُؤا)۔ 3 سو اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے یہ ہیں۔ حنُوک اور فلُّو حصروؔن اور کرمی۔
4 یُوایل کے بیٹے یہ ہیں۔ اُس کا بیٹا سمعیاؔہ۔ سمعیاؔہ کا بیٹا جُوج۔ جُوج کا بیٹا سِمعی۔ 5 سِمعی کا بیٹا مِیکاؔہ۔ مِیکاؔہ کا بیٹا رِیایاؔہ۔ رِیاؔیاہ کا بیٹا بعل۔ 6 بعل کا بیٹا بِئیرؔہ جِس کو اسُور کا بادشاہ تِلگات پِلناصر اسِیر کر کے لے گیا۔ وہ رُوبِینیوں کا سردار تھا۔
7 اور اُس کے بھائی اپنے اپنے گھرانے کے مُطابِق جب اُن کی اَولاد کا نسب نامہ لِکھا گیا یہ تھے۔ سردار یعی ایل اور زکرِ یّاہ۔ 8 اور بالع بِن عزز بِن سمع بِن یُوایل۔ وہ عروعیر میں نبُو اور بعل معُون تک۔ 9 اور مشرِق کی طرف دریایِ فرات سے بیابان میں داخِل ہونے کی جگہ تک بسا ہُؤا تھا کیونکہ مُلکِ جِلعاد میں اُن کے چَوپائے بُہت بڑھ گئے تھے۔
10 اور ساؤُل کے ایّام میں اُنہوں نے ہاجِریوں سے لڑائی کی جو اُن کے ہاتھ سے قتل ہُوئے اور وہ جِلعاد کے مشرِق کے سارے عِلاقہ میں اُن کے ڈیروں میں بس گئے۔
جد کی نسل
11 اور بنی جد اُن کے مُقابِل مُلکِ بسن میں سلکہ تک بسے ہُوئے تھے۔ 12 اوّل یُوایل تھا اور سافم دُوسرا اور یعنَی اور سافط بسن میں تھے۔ 13 اور اُن کے آبائی خاندانوں کے بھائی یہ ہیں۔ مِیکائیل اور مُسلاّؔم اور سبعہ اور یُورؔی اور یعکاؔن اور زِیع اور عِبر۔ یہ ساتوں۔ 14 یہ بنی ابِیخَیلؔ بِن حُورؔی بِن یارُوآح بِن جِلعاد بِن مِیکائیل بِن یسِیسی بِن یحدُو بِن بُوز تھے۔ 15 اخی بِن عبدِیئیل بِن جُونی اِن کے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔ 16 اور وہ بسن میں جِلعاد اور اُس کے قصبوں اور شارُوؔن کی ساری نواحی میں جہاں تک اُن کی حد تھی بسے ہُوئے تھے۔ 17 یہُوداؔہ کے بادشاہ یُوتام کے ایّام میں اور اِسرائیل کے بادشاہ یرُبعاؔم کے ایّام میں اُن سبھوں کے نام اُن کے نسب ناموں کے مُطابِق لِکھے گئے۔
مشرِقی قبِیلوں کی فَوجیں
18 اور بنی رُوبِن اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سُورما یعنی اَیسے لوگ جو سِپر اور تیغ اُٹھانے کے قابِل اور تِیرانداز اور جنگ آزمُودہ تھے چوالِیس ہزار سات سَو ساٹھ تھے جو جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔ 19 یہ ہاجریوں اور یطُور اور نفِیس اور نودؔب سے لڑے۔ 20 اور اُن سے مُقابلہ کرنے کے لِئے مدد پائی اور ہاجِری اور سب جو اُن کے ساتھ تھے اُن کے حوالہ کِئے گئے کیونکہ اُنہوں نے لڑائی میں خُدا سے دُعا کی اور اُن کی دُعا قبُول ہُوئی اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھّا۔ 21 اور وہ اُن کی مواشی لے گئے۔ اُن کے اُونٹوں میں سے پچاس ہزار اور بھیڑ بکریوں میں سے ڈھائی لاکھ اور گدھوں میں سے دو ہزار اور آدمِیوں میں سے ایک لاکھ۔ 22 کیونکہ بُہت سے لوگ قتل ہُوئے اِس لِئے کہ جنگ خُدا کی تھی اور وہ اسِیری کے وقت تک اُن کی جگہ بسے رہے۔
مشرِقی منّسی (آدھا قبِیلہ) کے لوگ
23 اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کے لوگ مُلک میں بسے۔ وہ بسن سے بعل حرمُوؔن اور سنِیر اور حرمُوؔن کے پہاڑ تک پَھیل گئے۔ 24 اور اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے۔ عیفر اور یِسعی اور اِلیئیل۔ عزرئییل یرمیاؔہ اور ہُوداویاہ اور یحدایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
مشرِقی قبِیلوں کی جلاوطنی
25 اور اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کی حُکم عدُولی کی اور جِس مُلک کے باشِندوں کو خُدا نے اُن کے سامنے سے ہلاک کِیا تھا اُن ہی کے دیوتاؤں کی پیرَوی میں اُنہوں نے زِناکاری کی۔ 26 تب اِسرائیل کے خُدا نے اسُور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اسُور کے بادشاہ تِلگات پِلناؔصر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُن کو یعنی رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو اسِیر کر کے لے گئے اور اُن کو خلح اور خابُور اور ہارا اور جَوزاؔن کی ندی تک لے آئے۔ یہ آج کے دِن تک وہِیں ہیں۔
سردار کاہِنوں کا شجرئہ نسب
1 بنی لاوی جَیرسون قِہاؔت اور مرارؔی ہیں۔
2 اور بنی قِہات عمراؔم اور اضہار اور حبرُوؔن اور عُزّی اؔیل۔
3 اور عمراؔم کی اَولاد۔ ہارُونؔ اور مُوسیٰ اور مریمؔ
اور بنی ہارُون۔ ندؔب اور ابیہُو الِیعزر اور اِؔتمر۔
4 الِیعزر سے فِینحاؔس پَیدا ہُؤا اور فِینحاؔس سے ابِیسُوؔع پَیدا ہُؤا۔ 5 اور ابِیسُوؔع سے بُقّی پَیدا ہُؤا اور بُقّی سے عُزّی پَیدا ہُؤا۔ 6 اور عُزّی سے زراخیاؔہ پَیدا ہُؤا اور زراخیاؔہ سے مِرایوؔت پَیدا ہُؤا۔ 7 مِرایوؔت سے امریاؔہ پَیدا ہُؤا اور امریاؔہ سے اخِیطوؔب پَیدا ہُؤا۔ 8 اور اخِیطوؔب سے صدُوؔق پَیدا ہُؤا اور صدُوؔق سے اخِیمعض پَیدا ہُؤا۔ 9 اور اخِیمعض سے عزرؔیاہ پَیدا ہُؤا اور عزرؔیاہ سے یُوحناؔن پَیدا ہُؤا۔ 10 اور یُوحناؔن سے عزرؔیاہ پَیدا ہُؤا (یہ وہ ہے جو اُس ہَیکل میں جِسے سُلیماؔن نے یروشلیِم میں بنایا تھا کاہِن تھا)۔ 11 اور عزرؔیاہ سے امریاؔہ پَیدا ہُؤا اور امریاؔہ سے اخِیطوؔب پَیدا ہُؤا۔ 12 اور اخِیطوؔب سے صدُوؔق پَیدا ہُؤا اور صدُوؔق سے سلُوم پَیدا ہُؤا۔ 13 اور سلُوم سے خِلقیاہ پَیدا ہُؤا اور خِلقیاہ سے عزریاؔہ پَیدا ہُؤا۔ 14 اور عزرؔیاہ سے سِرایاؔہ پَیدا ہُؤا اور سِرایاؔہ سے یہُو صدق پَیدا ہُؤا۔ 15 اور جب خُداوند نے نبُوکدؔنضر کے ہاتھ سے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کو جلاوطن کرایا تو یہُوصدؔق بھی اسِیر ہو گیا۔
لاوی کی نسل کے دُوسرے افراد
16 بنی لاوی۔ جیرؔسوم۔ قِہاؔت اور مِرارؔی ہیں۔ 17 اور جیرؔسوم کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ لِبنی اور سِمعی۔ 18 اور بنی قِہات عمراؔم اور اِضہار اور حبرُوؔن اور عُزّی ایل تھے۔ 19 مِرارؔی کے بیٹے یہ ہیں۔ محلی اور مُوشی اور لاویوں کے گھرانے اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابِق یہ ہیں۔
20 جیرؔسوم سے اُس کا بیٹا لِبنی۔ لِبنی کا بیٹا یحت۔ یحت کا بیٹا زِمّہ۔ 21 زِمّہ کا بیٹا یُوآؔخ۔ یُوآؔخ کا بیٹا عِیدُو۔ عِیدُو کا بیٹا زارح۔ زارح کا بیٹا یترؔی۔
22 بنی قِہات۔ قِہاؔت کا بیٹا عِمّینداؔب۔ عِمّینداؔب کا بیٹا قورح۔ قورح کا بیٹا اسِّیر۔ 23 اسِّیر کا بیٹا اِلقانہ۔ اِلقانہ کا بیٹا ابی آسف۔ ابی آسف کا بیٹا اسِّیر۔ 24 اِسِّیر کا بیٹا تحت۔ تحت کا بیٹا اُوری اؔیل۔ اُوری اؔیل کا بیٹا عُزّیاہ۔ عُزّیاہ کا بیٹا ساؤُل۔
25 اور اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں۔ عماسی اور اخیموؔت۔ 26 رہا اِلقانہ۔ سو اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں یعنی اُس کا بیٹا صُوؔفی۔ صُوؔفی کا بیٹا نحت۔ 27 نحت کا بیٹا اِلِیاب۔ اِلِیاب کا بیٹا یروؔحام۔ یروؔحام کا بیٹا اِلقانہ۔
28 سموؔئیل کے بیٹوں میں پہلوٹھا یُواؔیل دُوسرا ابیاؔہ۔
29 بنی مِراری یہ ہیں۔ محلی۔ محلی کا بیٹا لِبنی۔ لِبنی کا بیٹا سِمعی۔ سِمعی کا بیٹا عُزّہ۔ 30 عُزّہ کا بیٹا سِمعا۔ سِمعا کا بیٹا حجِیّاؔہ۔ حجِیّاہ کا بیٹا عساؔیاہ۔
ہَیکل میں مَوسیقار
31 وہ جِن کو داؤُد نے صندُوق کے ٹِھکانا پانے کے بعد خُداوند کے گھر میں گانے کے کام پر مُقرّر کِیا یہ ہیں۔ 32 اور وہ جب تک سُلیماؔن یروشلیِم میں خُداوند کا گھر بنوا نہ چُکا گِیت گا گا کر خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کے سامنے خِدمت کرتے رہے اور اپنی اپنی باری کے مُوافِق اپنے کام پر حاضِر رہتے تھے۔ 33 اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُن کے بیٹے یہ ہیں۔
قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہَیماؔن گوّیا بِن یُوایل بِن سمُواؔیل۔ 34 بِن اِلقانہ بِن یروؔحام۔ بِن اِلی ایل بن تُوح۔ 35 بِن صُوؔف بِن اِلقانہ بِن محت بِن عماسی۔ 36 بِن اِلقانہ بِن یُوایل بِن عزریاؔہ بِن صفنیاؔہ۔ 37 بِن تحت بِن اِسِّیر بِن ابی آسف بِن قورح۔ 38 بِن اِضہار بِن قِہاؔت بِن لاوؔی بِن اِسرائیلؔ۔
39 اور اُس کا بھائی آسف جو اُس کے دہنے کھڑا ہوتا تھا یعنی آسف بِن برکیاؔہ بِن سِمعا۔ 40 بِن مِیکاؔئیل بِن بعسیاؔہ بِن ملکیاہ۔ 41 بِن اتنی بِن زارح بِن عدایاؔہ۔ 42 بِن اَیتاؔن بِن زِمّہ بِن سِمعی۔ 43 بِن یحت بِن جیرؔسوم بِن لاوؔی۔
44 اور بنی مِراری اُن کے بھائی بائیں ہاتھ کھڑے ہوتے تھے یعنی اَیتاؔن بِن قِیسی بِن عبدؔی بِن مُلوؔک۔ 45 بِن حسبیاؔہ بِن امصِیاؔہ بِن خِلقیاہ۔ 46 بِن امصی بِن بانی بِن سامر۔ 47 بِن محلی بِن مُوشی بِن مِرارؔی بِن لاوؔی۔
48 اور اُن کے بھائی لاوؔی بَیتُ اﷲ کے مسکن کی ساری خِدمت پر مُقرّر تھے۔
ہارُون کی نسل
49 لیکن ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے سوختنی قُربانی کے مذبح اور بخُور کی قُربان گاہ دونوں پر پاکترِین مکان کی ساری خِدمت کو انجام دینے اور اِسرائیلؔ کے لِئے کفّارہ دینے کے لِئے جَیسا جَیسا خُدا کے بندہ مُوسیٰ نے حُکم کِیا تھا قُربانی چڑھاتے تھے۔ 50 اور بنی ہارُونؔ یہ ہیں۔ ہارُونؔ کا بیٹا الِیعزر۔ الِیعزر کا بیٹا فِینحاؔس۔ فِینحاؔس کا بیٹا ابِیسُوؔع۔ 51 ابِیسُوؔع کا بیٹا بُقّی۔ بُقّی کا بیٹا عُزّی۔ عُزّی کا بیٹا زراخیاؔہ۔ 52 زراخیاؔہ کا بیٹا مِرایوؔت۔ مِرایوؔت کا بیٹا امریاؔہ۔ امریاؔہ کا بیٹا اخِیطوؔب۔ 53 اخِیطوؔب کا بیٹا صدُوؔق۔ صدُوؔق کا بیٹا اخِیمعض۔
لاویوں کی سکُونت گاہیں
54 اور اُن کی حدُود میں اُن کی چھاؤنیوں کے مُطابِق اُن کی سکُونت گاہیں یہ ہیں۔ بنی ہارُون میں سے قِہاتیوں کے خاندانوں کو جِن کا قُرعہ اوّل نِکلا۔ 55 اُنہوں نے یہُوداؔہ کی زمِین میں حبرُوؔن اور اُس کی نواحی کو دِیا۔ 56 لیکن اُس شہر کے کھیت اور اُس کے دیہات یفُنّہ کے بیٹے کالِب کو دِئے۔ 57 اور بنی ہارُون کو اُنہوں نے پناہ کے شہر دِئے اور حبرُوؔن اور لِبناہ بھی اور اُس کی نواحی اور یتِیر اور اِستمُوؔع اور اُس کی نواحی۔ 58 اور حَیلان اور اُس کی نواحی اور دبِیر اور اُس کی نواحی۔ 59 اور عسن اور اُس کی نواحی اور بَیت شمس اور اُس کی نواحی۔ 60 اور بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے جِبع اور اُس کی نواحی اور علمت اور اُس کی نواحی اور عنتوت اور اُس کی نواحی۔ اُن کے گھرانوں کے سب شہر تیرہ تھے۔ 61 اور باقی بنی قِہات کو آدھے قبِیلہ یعنی منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے دس شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔
62 اور جیرؔسوم کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق اِشکار کے قبِیلہ اور آشر کے قبِیلہ اور نفتالی کے قبِیلہ اور منسّی کے قبِیلہ سے جو بسن میں تھا تیرہ شہر مِلے۔ 63 مِرارؔی کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق رُوبِن کے قبِیلہ اور جد کے قبِیلہ اور زبُولُون کے قبِیلہ میں سے بارہ شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔ 64 سو بنی اِسرائیل نے لاویوں کو وہ شہر اُن کی نواحی سمیت دِئے۔ 65 اور اُنہوں نے بنی یہُوداؔہ کے قبِیلہ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ اور بنی بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے یہ شہر جِن کے نام مذکُور ہُوئے قُرعہ ڈال کر دِئے۔
66 اور بنی قِہات کے بعض خاندانوں کے پاس اُن کی سرحدّوں کے شہر اِفرائِیم کے قبِیلہ میں سے تھے۔ 67 اور اُنہوں نے اُن کو پناہ کے شہر دِئے یعنی اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم اور اُس کی نواحی اور جزر بھی اور اُس کی نواحی۔ 68 اور یُقمعاؔم اور اُس کی نواحی اور بَیت حَورؔون اور اُس کی نواحی۔ 69 اور ایّلُوؔن اور اُس کی نواحی اور جات رِمّوؔن اور اُس کی نواحی دی۔ 70 اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے عانیر اور اُس کی نواحی اور بِلعاؔم اور اُس کی نواحی بنی قِہات کے باقی خاندان کو مِلی۔
71 بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبِیلہ کے خاندان میں سے
جولاؔن اور اُس کی نواحی بسن میں اور عستاراؔت اور اُس کی نواحی۔
72 اور اِشکار کے قبِیلہ میں سے قادِؔس اور اُس کی نواحی۔ دابر ات اور اُس کی نواحی۔ 73 اور رامات اور اُس کی نواحی اور عانِیم اور اُس کی نواحی۔
74 اور آشر کے قبِیلہ میں سے مسل اور اُس کی نواحی اور عبدوؔن اور اُس کی نواحی۔ 75 اور حقُوؔق اور اُس کی نواحی اور رحوؔب اور اُس کی نواحی۔
76 اور نفتالی کے قبِیلہ میں سے قادِؔس اور اُس کی نواحی گلِیل میں اور حمُّوؔن اور اُس کی نواحی اور قریتائم اور اُس کی نواحی مِلی۔
77 باقی لاویوں یعنی بنی مِراری کو زبُولُون کے قبِیلہ میں سے
رِمّوؔن اور اُس کی نواحی اور تبُور اور اُس کی نواحی۔
78 یریحُو کے نزدِیک یَردؔن کے پار یعنی یَردؔن کی مشرِق کی طرف رُوؔبِن کے قبِیلہ میں سے بیابان میں بصر اور اُس کی نواحی اور یہصہ اور اُس کی نواحی۔ 79 اور قدِیماؔت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی۔
80 اور جد کے قبِیلہ میں سے راماؔت اور اُس کی نواحی جِلعاد میں اور محنایم اور اُس کی نواحی۔ 81 اور حسبوؔن اور اُس کی نواحی اور یعزؔیر اور اُس کی نواحی مِلی۔
اِشکار کی نسل
1 اور بنی اِشکار یہ ہیں۔ تولعؔ اور فُوّہ ؔاور یسُوب ؔاور سمروؔن یہ چاروں۔ 2 اور بنی تولع۔ عُزّیؔ اور رِفایاؔہ اور یری اؔیل اور یحمیؔ اور اِبسامؔ اور سمواؔیل جو تولعؔ یعنی اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنے زمانہ میں زبردست سُورما تھے اور داؤُدؔ کے ایّام میں اُن کا شُمار بائِیس ہزار چھ سَو تھا۔
3 اور عُزّی ؔکا بیٹا اِزراخیاؔہ تھا اور اِزرَاخیاؔہ کے بیٹے یہ ہیں۔ میکاؔئیل اور عبدؔیاہ اور یُواؔیل اور یسیّاؔہ۔ یہ پانچوں۔ یہ سب کے سب سردار تھے۔ 4 اور اُن کے ساتھ اپنی اپنی پُشت اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق جنگی لشکر کے دَل تھے جِن میں چھتِّیس ہزار جوان تھے کیونکہ اُن کے ہاں بُہت سی بِیویاں اور بیٹے تھے۔
5 اور اُن کے بھائی اِشکارؔ کے سب گھرانوں میں زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق کُل ستاسی ہزار تھے۔
بِنیمِینؔ اور دان کی نسلیں
6 بنی بِنیمِین یہ ہیں۔ بالعؔ اور بکرؔ اور یدیعیلؔ۔ یہ تِینوں۔
7 اور بنی بالع اِصبُوؔن اور عُزّیؔ اور عُزّی اؔیل اور یریموؔت اور عِیرؔی۔ یہ پانچوں۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق بائِیس ہزار چَونتِیس تھے۔
8 اور بنی بکر یہ ہیں۔ زِمیرؔہ اور یُوآؔس اور الِیعزر اور الیوعینی اور عُمرؔی اور یریموؔت اور ابیاؔہ اور عنتوت اور علامت۔ یہ سب بکر کے بیٹے تھے۔ 9 اِن کی نسل کے لوگ نسب نامہ کے مُطابِق بِیس ہزار دو سَو زبردست سُورما اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
10 اور یدع اؔیل کا بیٹا بِلحاؔن تھا اور بنی بِلحان یہ ہیں۔ یعوؔس اور بِنیمِین اور اہُود اور کنعاؔنہ اور زَیتاؔن اور ترسِیس اور اخی سحر۔ 11 یہ سب یدع ایل کے بیٹے جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے ستّرہ ہزار دو سَو تھے جو لشکر کے ساتھ جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔ 12 اور سُفِّیم اور حُفِّیم عِیر کے بیٹے اور حشِیم اِحیر کا بیٹا تھا۔
نفتالی کی نسل
13 بنی نفتالی یہ ہیں۔ یحصی ایل اور جُونی اور یصر اور سلُوم بنی بِلہہ۔
منّسی کی نسل
14 بنی منسّی یہ ہیں اسرؔی ایل جو اُس کی بِیوی کے بطن سے تھا (اُس کی ارامی حرم سے جِلعاد کا باپ مکِیر پَیدا ہُؤا۔ 15 اور مکِیر نے حِفُّیم اور سُفِّیم کی بہن کو جِس کا نام معکہ تھا بیاہ لِیا) اور دُوسرے کا نام صِلافحاد تھا اور صِلافحاد کے پاس بیٹیاں تِھیں۔
16 اور مکِیرؔ کی بِیوی معکہ ؔکے ایک بیٹا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام فرسؔ رکھّا اور اُس کے بھائی کا نام شرؔس تھا اور اُس کے بیٹے اَولاؔم اور رقمؔ تھے۔ 17 اور اَولاؔم کا بیٹا بدان تھا۔ یہ جِلعادؔ بِن مکِیر بِن منسّی کے بیٹے تھے۔
18 اور اُس کی بہن ہَمُّولِکتؔ سے اِشہُودؔ اور ابِیعزرؔ اور محلہ پَیداؔ ہُوئے۔ 19 اور بنی سمِیدع یہ ہیں۔ اخیاؔن اور سِکمؔ اور لِقحیؔ اور انِیعاؔم۔
اِفرائِیم کی نسل
20 اور بنی اِفرائِیم یہ ہیں۔ سُوتلحؔ۔ سُوتلحؔ کا بیٹا برد۔ بردؔ کا بیٹا تحت۔ تحتؔ کا بیٹا الِیِعدؔہ۔ الِیِعدؔہ کا بیٹا تحت۔ 21 تحتؔ کا بیٹا زبدؔ۔ زبد ؔکا بیٹا سُوتلحؔ تھا اور عزرؔ اور اِلیعدؔ بھی جِن کو جات کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پَیدا ہُوئے تھے مار ڈالا کیونکہ وہ اُن کی مواشی لے جانے کو اُتر آئے تھے۔ 22 اور اُن کا باپ اِفرائِیم بُہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور اُس کے بھائی اُسے تسلّی دینے کو آئے۔ 23 اور وہ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور اِفرائِیمؔ نے اُس کا نام بریعہؔ رکھّا کیونکہ اُس کے گھر پر آفت آئی تھی۔
24 (اور اُس کی بیٹی سراہ تھی جِس نے نشیب اور فراز کے بَیت حوروؔن اور عُزّن سراہ کو بنایا)۔
25 اور اُس کا بیٹا رفح اور رسف بھی اور اُس کا بیٹا تلاح اور تلاح کا بیٹا تحن۔ 26 تحن کا بیٹا لعداؔن۔ لعداؔن کا بیٹا عمِّیہُود۔ عمِّیہُود کا بیٹا الِیسمع۔ 27 الِیسمع کا بیٹا نُون۔ نُون کا بیٹا یہُو سُوع۔
28 اور اُن کی مِلکِیّت اور بستیاں یہ تِھیں۔ بیت اؔیل اور اُس کے دیہات اور مشرِق کی طرف نعراؔن اور مغرِب کی طرف جزر اور اُس کے دیہات اور سِکم بھی اور اُس کے دیہات عزّہ اور اُس کے دیہات تک۔
29 اور بنی منسّی کی حدُود کے پاس بَیت شاؔن اور اُس کے دیہات۔ تعناک اور اُس کے دیہات۔ مجِدّو اور اُس کے دیہات۔ دور اور اُس کے دیہات تھے۔
اِن میں یُوسفؔ بِن اِسرائیلؔ کے بیٹے رہتے تھے۔
آشر کی نسل
30 بنی آشر یہ ہیں۔ یمنا اور اِسواہ اور اسوی اور برِیعہ اور اُن کی بہن سرح۔
31 اور برِیعہ کے بیٹے حِبر اور برزاوؔیت کا باپ ملکی اؔیل تھے۔
32 اور حِبر سے یفلِیط اور سومر اور خوتام اور اُن کی بہن سُوع پَیدا ہُوئے۔
33 اور بنی یفلِیط فاساؔک اور بمہاؔل اور عسواؔت۔ یہ بنی یفلِیط ہیں۔
34 اور بنی سامراخی اور روہجہ اور یحُبّہ اور اراؔم تھے۔
35 اور اُس کے بھائی ہِیلم کے بیٹے صوؔفح اور اِمنع اور سلس اور عمل تھے۔
36 اور بنی صوفح سوح اور حرنفر اور سُوعل اور بیرؔی اور اِمراؔہ۔ 37 بصر اور ہُود اور سمّا اور سلسہ اور اِتراؔن اور بیرا تھے۔
38 بنی یتر۔ یفُنّہ اور فِسفاؔہ اور ارا تھے۔ 39 اور بنی عُلّہ ارخ اور حنی اؔیل اور رضیاہ تھے۔
40 یہ سب بنی آشر اپنے آبائی خاندانوں کے رئِیس۔ چِیدہ اور زبردست سُورما اور امِیروں کے سردار تھے۔ اُن میں سے جو اپنے نسب نامہ کے مُطابِق جنگ کرنے کے لائِق تھے وہ شُمار میں چھبِّیس ہزار جوان تھے۔
بِنیمِین کی نسل
1 اور بِنیمِینؔ سے اُس کا پہلوٹھا بالع پَیدا ہُؤا۔ دُوسرا اَشبیل تِیسرا اخرؔخ۔ 2 چَوتھا نُوحہ اور پانچواں رفا۔ 3 اور بالع کے بیٹے ادّار اور جِیرا اور ابِیہُود۔ 4 اور ابِیسوؔع اور نعماؔن اور اخوؔح۔ 5 اور جِیرا اور سفُوفاؔن اور حُوراؔم تھے۔
6 اور اہُود کے بیٹے یہ ہیں۔ یہ جِبع کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور اِن ہی کو اسِیر کر کے مناحَت کو لے گئے تھے۔ 7 یعنی نعماؔن اور اخیاہ اور جِیرا۔ یہ اِن کو اسِیر کر کے لے گیا تھا اور اُس سے عُزّا اور اخیِحُود پَیدا ہُوئے۔
8 اور سحریم سے موآؔب کے مُلک میں اپنی دونوں بِیویوں حُوسِیم اور بعراؔہ کو چھوڑ دینے کے بعد لڑکے پَیدا ہُوئے۔ 9 اور اُس کی بِیوی ہُودؔس کے بطن سے یُوباؔب اور ضِبیہ اور میسا اور ملکاؔم۔ 10 اور یعُوؔض اور سکیاؔہ اور مِرمہ پَیدا ہُوئے۔ یہ اُس کے بیٹے تھے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
11 اور حُوسِیم سے ابِیطوؔب اور الفعل پَیدا ہُوئے۔
12 اور بنی الفعل عِبر اور مِشعاؔم اور سامر تھے اِسی نے اُونو اور لُد اور اُس کے دیہات کو آباد کِیا۔
ایّلُون اور جات میں بسنے والے بِنیمِینی
13 اور برِیعہ اور سمعہ بھی جو ایّلُوؔن کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور جِنہوں نے جات کے باشِندوں کو بھگا دِیا۔ 14 اور اخیُو۔ شاشق اور یریموؔت۔ 15 اور زبدؔیاہ اور عراد اور عدر۔ 16 اور مِیکااؔیل اور اِسفاہ اور یُوخا جو بنی برِیعہ ہیں۔
یروشلیِم میں بسنے والے بِنیمِینی
17 اور زبدؔیاہ اور مُسلاّؔم اور حِزؔقی اور حِبر۔ 18 اور یسمرؔی اور یزلیاؔہ اور یُوباؔب جو بنی الفعل ہیں۔
19 اور یقیِم اور زِکرؔی اور زبدؔی۔ 20 اور العینی اور ضلتی اور الیئل۔ 21 اور عدایاؔہ اور برایاؔہ اور سِمراؔت جو بنی سمعی ہیں۔
22 اور اِسفان اور عِبر اور الیئل۔ 23 اور عبدوؔن اور زِکرؔی اور حنان۔ 24 اور حنانیاؔہ اور عیلاؔم اور عنتو تیاہ۔ 25 اور یفدؔیاہ اور فنُواؔیل جو بنی شاشق ہیں۔
26 اور سمسرؔی اور شحاریاؔہ اور عتالیاؔہ۔ 27 اور یعرسیاہ اور الیاہ اور زِکرؔی جو بنی یروحام ہیں۔
28 یہ اپنی پُشتوں میں آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔
جِبعون اور یروشلیِم کے بِنیمِینی
29 اور جِبعوؔن میں جِبعوؔن کا باپ رہتا تھا جِس کی بِیوی کا نام معکہ تھا۔ 30 اور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدوؔن اور صُور اور قِیس اور بعل اور ندب۔ 31 اور جدور اور اخیو اور زکر۔ 32 اور مِقلوؔت سے سِماؔہ پَیدا ہُؤا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیِم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔
ساؤُل بادشاہ کا گھرانا
33 اور نیر سے قِیس پَیدا ہُؤا اور قِیس سے ساؤُل پَیدا ہُؤا اور ساؤُل سے یہُونتن اور ملکِیشُوؔع اور ابِینداؔب اور اشبعل پَیدا ہُوئے۔ 34 اور یہُونتن کا بیٹا مریبعل تھا اور مریبعل سے مِیکاؔہ پَیدا ہُؤا۔
35 اور بنی مِیکاہ فِیتوؔں اور ملک اور تارؔیع اور آخز تھے۔ 36 اور آخز سے یہُوعدؔہ پَیدا ہُؤا اور یہُوعدؔہ سے علمت اور عزماوؔت اور زِمرؔی پَیدا ہُوئے اور زِمرؔی سے موضا پَیدا ہُؤا۔ 37 اور موضا سے بِنعہ پَیدا ہُؤا۔ بِنعہ کا بیٹا رافعہ۔ رافعہ کا بیٹا الیِعسہ اور الیِعسہ کا بیٹا اصیِل۔
38 اور اصیِل کے چھ بیٹے تھے جِن کے نام یہ ہیں۔ عزریقاؔم بوکرُ و اور اِسمٰعیل اور سغریاؔہ اور عبدؔیاہ اور حنان۔ یہ سب اصیل کے بیٹے تھے۔ 39 اور اُس کے بھائی عیشق کے بیٹے یہ ہیں۔ اُس کا پہلوٹھا اَولاؔم۔ دُوسرا یعوؔس۔ تِیسرا الیفلط۔
40 اور اَولاؔم کے بیٹے زبردست سُورما اور تِیرانداز تھے اور اُس کے بُہت سے بیٹے اور پوتے تھے جو ڈیڑھ سَو تھے۔ یہ سب بنی بِنیمِین میں سے تھے۔
اسِیری سے واپس آنے والے لوگ
1 پس سارا اِسرائیلؔ نسب ناموں کے مُطابِق جو اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں گِنا گیا
اور یہُوداؔہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اسِیر ہو کر بابل کو گیا۔ 2 اور وہ جو پہلے اپنی مِلکِیّت اور اپنے شہروں میں بسے سو اِسرائیلی اور کاہِن اور لاوی اور نتیِنم تھے۔ 3 اور یروشلیِم میں بنی یہُوداؔہ میں سے اور بنی بِنیمِین میں سے اور بنی اِفرائِیم اور منسّی میں سے یہ لوگ رہنے لگے یعنی۔
4 عُوتی بِن عمِّیہُود بِن عُمرؔی بِن اِمرؔی بِن بانی جو فارؔص بِن یہُوداؔہ کی اَولاد میں سے تھا۔
5 اور سیلانیوں میں سے عسایاؔہ جو پہلوٹھا تھا اور اُس کے بیٹے۔
6 اور بنی زارح میں سے یعواؔیل اور اُن کے چھ سَو نوّے بھائی۔
7 اور بنی بِنیمِین میں سے سلُّو بِن مُسلاّؔم بِن ہُوداویاؔہ بِن ہسینُوآؔہ۔
8 اور ابنیاہؔ بِن یرُوؔحام اور ایلا بِن عُزّی بِن مِکرؔی اور مُسلاّؔم بِن سفطیاؔہ بِن رعواؔیل بِن ابنیاہؔ۔
9 اور اُن کے بھائی جو اپنے نسب ناموں کے مُطابِق نَو سَو چھپّن تھے۔ یہ سب مَرد اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
یروشلیِم میں بسنے والے کاہِن
10 اور کاہِنوں میں سے یدعیاؔہ اور یہُویرِؔیب اور یکِین۔
11 اور عزریاؔہ بِن خِلقیاہ بِن مُسلاّؔم بِن صدُوؔق بِن مرایوؔت بِن اخِیطوؔب جو خُدا کے گھر کا ناظِم تھا۔
12 اور عدایاؔہ بِن یرُوحاؔم بِن فشحُور بِن ملکیاہ
اور معسی بِن عدیئیل بِن یحزیراؔہ بِن مُسلاّؔم بِن مسلمیت بِن اِمّیر۔
13 اور اُن کے بھائی اپنے آبائی خاندانوں کے رئِیس ایک ہزار سات سَو ساٹھ تھے جو خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام کے لِئے بڑے قابِل آدمی تھے۔
یروشلیِم میں بسنے والے لاوی
14 اور لاویوں میں سے یہ تھے۔
سمعیاؔہ بِن حسوب بِن عزرِیقاؔم بِن حسبیاؔہ بنی مراری میں سے۔
15 اور بقبَقّر۔ حرش اور جلال
اور متنیاؔہ بِن مِیکاؔہ بِن زِکرؔی بِن آسف۔
16 اور عبدؔیاہ بِن سمعیاؔہ بِن جلال بِن یدُوتوؔن
اور برکیاؔہ بِن آسا بِن القاؔنہ جو نطُوفاتیوں کے دیہات میں بس گئے تھے۔
یروشلیِم میں بسنے والے ہَیکل کے مُحافِظ
17 اور دربانوں میں سے سلُوم اور عقّوب اور طلمُوؔن اور اخِیمان اور اُن کے بھائی۔ سلُوم سردار تھا۔ 18 وہ اب تک شاہی پھاٹک پر مشرِق کی طرف رہے۔ بنی لاوی کی چھاؤنی کے دربان یہی تھے۔
19 اور سلُوم بِن قورؔے بِن ابی آسف بِن قورح اور اُس کے آبائی خاندان کے بھائی یعنی قورحی خِدمت کی کارگُذاری پر تعِینات تھے اور خَیمہ کے پھاٹکوں کے نِگہبان تھے۔ اُن کے باپ دادا خُداوند کی لشکر گاہ پر تعِینات اور مدخل کے نِگہبان تھے۔ 20 اور فِینحاؔس بِن الیِعزر اِس سے پیشتر اُن کا سردار تھا اور خُداوند اُس کے ساتھ تھا۔
21 زکرِیاؔہ بِن مسلمیاؔہ خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ کا نِگہبان تھا۔
22 یہ سب جو پھاٹکوں کے دربان ہونے کو چُنے گئے دو سَو بارہ تھے۔ یہ جِن کو داؤُد اور سمواؔیل غَیب بِین نے اِن کے منصب پر مُقرّر کِیا تھا اپنے نسب نامہ کے مُطابِق اپنے اپنے گاؤں میں گِنے گئے تھے۔ 23 سو وہ اور اُن کے بیٹے خُداوند کے گھر یعنی مسکن کے گھر کے پھاٹکوں کی نِگرانی باری باری سے کرتے تھے۔ 24 اور دربان چاروں طرف تھے یعنی مشرِق۔ مغرِب۔ شِمال اور جنُوب کی طرف۔ 25 اور اُن کے بھائی جو اپنے اپنے گاؤں میں تھے اُن کو سات سات دِن کے بعد نَوبت بہ نَوبت اُن کے ساتھ رہنے کو آنا پڑتا تھا۔ 26 کیونکہ چاروں سردار دربان جو لاوی تھے خاص منصب پر مامُور تھے اور خُدا کے گھر کی کوٹھریوں اور خزانوں پر مُقرّر تھے۔ 27 اور وہ خُدا کے گھر کے آس پاس رہا کرتے تھے کیونکہ اُس کی نِگہبانی اُن کے سپُرد تھی اور ہر صُبح کو اُسے کھولنا اُن کے ذِمّے تھا۔
دُوسرے لاوی
28 اور اُن میں سے بعض کی تحوِیل میں عِبادت کے برتن تھے کیونکہ وہ اُن کو گِن کر اندر لاتے اور گِن کر نِکالتے تھے۔ 29 اور بعض اُن میں سے اسباب اور مَقدِس کے سب ظرُوف اور مَیدہ اور مَے اور تیل اور لُبان اور خُوشبُودار مصالِح پر مُقرّر تھے۔ 30 اور کاہِنوں کے بیٹوں میں سے بعض خُوشبُودار مصالِح کا تیل تیّار کرتے تھے۔
31 اور لاویوں میں سے ایک شخص متتّیاؔہ جو قُرحی سلُوم کا پہلوٹھا تھا اُن چِیزوں پر خاص طَور سے مُقرّر تھا جو توے پر پکائی جاتی تِھیں۔ 32 اور اُن کے بعض بھائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روٹی پر تعِینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیّار کریں۔
33 اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خِدمت سے معذُور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔
34 یہ اپنی اپنی پُشت میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔
ساؤُل بادشاہ کے آباواجداد اور اگلی نسل
35 اور جِبعُوؔن میں جِبعُوؔن کا باپ یعی ایل رہتا تھا جِس کی بِیوی کا نام معکہ تھا۔ 36 اور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدوؔن اور صُور اور قِیس اور بعل اور نیر اور ندب۔ 37 اور جدُور اور اخیُو اور زکرِیاؔہ اور مِقلوؔت۔ 38 مِقلوؔت سے سِمعاؔم پَیدا ہُؤا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیِم میں اپنے بھائِیوں کے سامنے رہتے تھے۔
39 اور نیر سے قِیس پَیدا ہُؤا اور قِیس سے ساؤُل پَیدا ہُؤا اور ساؤُل سے یُونتن اور ملکیشوؔع اور ابِینداؔب اور اِشبعل پَیدا ہُوئے۔ 40 اور یُونتن کا بیٹا مریببعل تھا اور مریببعل سے مِیکاؔہ پَیدا ہُؤا۔ 41 اور مِیکاؔہ کے بیٹے فِیتُوؔن اور ملک اور تحرِیع اور آخز تھے۔ 42 اور آخز سے یعرؔہ پَیدا ہُؤا اور یعرؔہ سے علمت اور عزماوؔت اور زِمرؔی پَیدا ہُوئے اور زِمرؔی سے موضا پَیدا ہُؤا۔ 43 اور موضا سے بِنعہ پَیدا ہُؤا۔ بِنعہ کا بیٹا رفایاؔہ۔ رفایاؔہ کا بیٹا الیعسہ۔ الیعسہ کا بیٹا اصیل۔
44 اور اصیل کے چھ بیٹے تھے اور یہ اُن کے نام ہیں۔ عزرِیقاؔم۔ بوکرُ و اور اِسمٰعیل اور سغریاؔہ اور عبدؔیاہ اور حنان۔ یہ بنی اصیل تھے۔
ساؤُل بادشاہ کی وفات
1 اور فِلستی اِسرائیلؔ سے لڑے اور اِسرائیلؔ کے لوگ فِلستیوں کے آگے سے بھاگے اور کوہِستانِ جلبوؔعہ میں قتل ہو کر گِرے۔ 2 اور فِلستیوں نے ساؤُل کا اور اُس کے بیٹوں کا خُوب پِیچھا کِیا اور فِلستیوں نے یُونتن اور ابِیندؔاب اور ملکیشوؔع کو جو ساؤُل کے بیٹے تھے قتل کِیا۔ 3 اور ساؤُل پر جنگ دوبر ہو گئی اور تِیر اندازوں نے اُسے جا لِیا اور وہ تِیر اندازوں کے سبب سے پریشان تھا۔ 4 تب ساؤُل نے اپنے سِلاح بردار سے کہا اپنی تلوار کھینچ اور اُس سے مُجھے چھید دے تا نہ ہو کہ یہ نامختُون آ کر میری بے حُرمتی کریں پر اُس کے سِلاح بردار نے نہ مانا کیونکہ وہ بُہت ڈر گیا۔ تب ساؤُل نے اپنی تلوار لی اور اُس پر گِرا۔ 5 جب اُس کے سِلاح بردار نے دیکھا کہ ساؤُل مَر گیا تو وہ بھی تلوار پر گِرا اور مَر گیا۔ 6 پس ساؤُل مَر گیا اور اُس کے تِینوں بیٹے بھی اور اُس کا سارا خاندان یک لخت مَر مِٹا۔ 7 جب سب اِسرائیلی لوگوں نے جو وادی میں تھے دیکھا کہ لوگ بھاگ نِکلے اور ساؤُل اور اُس کے بیٹے مَر گئے تو وہ اپنے شہروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور فِلستی آ کر اُن میں بسے۔
8 اور دُوسرے دِن صُبح کو جب فِلستی مقتُولوں کو ننگا کرنے آئے تو اُنہوں نے ساؤُل اور اُس کے بیٹوں کو کوہِ جلبوؔعہ پر پڑے پایا۔ 9 سو اُنہوں نے اُس کو ننگا کِیا اور اُس کا سر اور اُس کے ہتھیار لے لِئے اور فِلستیوں کے مُلک میں چاروں طرف لوگ روانہ کر دِئے تاکہ اُن کے بُتوں اور لوگوں کے پاس اُس خُوشخبری کو پُہنچائیں۔ 10 اور اُنہوں نے اُس کے ہتھیاروں کو اپنے دیوتاؤں کے مندِر میں رکھّا اور اُس کے سر کو دجون کے مندِر میں لٹکا دِیا۔ 11 جب یبِیس جِلعاؔد کے سب لوگوں نے جو کُچھ فِلستیوں نے ساؤُل سے کِیا تھا سُنا۔ 12 تو اُن میں کے سب بہادُر اُٹھے اور ساؤُل کی لاش اور اُس کے بیٹوں کی لاشیں لے کر اُن کو یبِیس میں لائے اور اُن کی ہڈِّیوں کو یبیس کے بلُوط کے نِیچے دفن کِیا اور سات دِن تک روزہ رکھّا۔
13 سو ساؤُل اپنے گُناہ کے سبب سے جو اُس نے خُداوند کے حضُور کِیا تھا مَرا اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کی بات نہ مانی اور اِس لِئے بھی کہ اُس نے اُس سے مشورَہ کِیا جِس کا یار جِنّ تھا تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے دریافت کرے۔ 14 اور اُس نے خُداوند سے دریافت نہ کِیا۔ سو اُس نے اُس کو مار ڈالا اور سلطنت یسّی کے بیٹے داؤُد کی طرف مُنتقِل کر دی۔
داؤُد اِسرائیل اور یہُودؔاہ کا بادشاہ بنتا ہے
1 تب سب اِسرائیلی حبرُوؔن میں داؤُد کے پاس جمع ہو کر کہنے لگے دیکھ ہم تیری ہی ہڈّی اور تیرا ہی گوشت ہیں۔ 2 اور گُذشتہ زمانہ میں اُس وقت بھی جب ساؤُل بادشاہ تھا تُو ہی لے جانے اور لے آنے میں اِسرائیلِیوں کا رہبر تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تُجھے فرمایا کہ تُو میری قَوم اِسرائیلؔ کی گلّہ بانی کرے گا اور تُو ہی میری قَوم اِسرائیلؔ کا سردار ہو گا۔ 3 غرض اِسرائیلؔ کے سب بزُرگ حبرُوؔن میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤُد نے حبرُوؔن میں اُن کے ساتھ خُداوند کے حضُور عہد کِیا اور اُنہوں نے خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو اُس نے سموایل کی معرفت فرمایا تھا داؤُد کو ممسُوح کِیا تاکہ وہ اِسرائیلِیوں کا بادشاہ ہو۔
4 اور داؤُؔد اور تمام اِسرائیلی یروشلیِم کو گئے (یبُوس یِہی ہے) اور اُس مُلک کے باشِندے یبُوسی وہاں تھے۔ 5 اور یبُوس کے باشِندوں نے داؤُد سے کہا کہ تُو یہاں آنے نہ پائے گا تَو بھی داؤُد نے صِیُّون کا قلعہ لے لِیا۔ یِہی داؤُد کا شہر ہے۔ 6 اور داؤُد نے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سالار ہو گا اور یُوآب بِن ضرُوؔیاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔ 7 اور داؤُد قلعہ میں رہنے لگا۔ اِس لِئے اُنہوں نے اُس کا نام داؤُد کا شہر رکھّا۔ 8 اور اُس نے شہر کو گِرداگِرد یعنی مِلّو سے لے کر گِرداگِرد بنایا اور یُوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔ 9 اور داؤُد ترقّی پر ترقّی کرتا گیا کیونکہ ربُّ الافواج اُس کے ساتھ تھا۔
داؤُد کے نامَور سپاہی
10 اور داؤُد کے سُورماؤں کے سردار یہ ہیں جِنہوں نے اُس کی سلطنت میں سارے اِسرائیلؔ کے ساتھ اُسے تقوِیّت دی تاکہ جَیسا خُداوند نے اِسرائیلؔ کے حق میں کہا تھا اُسے بادشاہ بنائیں۔
11 اور داؤُد کے سُورماؤں کا شُمار یہ ہے یسوبعاؔم بِن حکمُوؔنی جو تِیسوں کا سردار تھا۔ اُس نے تِین سَو پر اپنا بھالا چلایا اور اُن کو ایک ہی وقت میں قتل کِیا۔ 12 اُس کے بعد اخوحی دودو کا بیٹا الیِعزر تھا جو اُن تِینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا۔ 13 وہ داؤُد کے ساتھ فسدؔمّیِم میں تھا جہاں فِلستی جنگ کرنے کو جمع ہُوئے تھے۔ وہاں زمِین کا ایک قِطعہ جَو سے بھرا ہُؤا تھا اور لوگ فِلستیوں کے آگے سے بھاگے۔ 14 تب اُنہوں نے اُس قِطعہ کے بِیچ میں کھڑے ہو کر اُسے بچایا اور فِلستیوں کو قتل کِیا اور خُداوند نے بڑی فتح دے کر اُن کو رہائی بخشی۔
15 اور اُن تِیسوں سرداروں میں سے تِین داؤُد کے ساتھ اُس چٹان پر یعنی عدُلاّم کے مغارہ میں اُتر گئے اور فِلستیوں کی فَوج رفائِیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی۔ 16 اور داؤُد اُس وقت گڑھی میں تھا اور فِلستیوں کی چَوکی اُس وقت بَیت لحم میں تھی۔ 17 اور داؤُد نے ترس کر کہا اَے کاش کوئی بَیت لحم کے اُس کُنوئیں کا پانی جو پھاٹک کے قرِیب ہے مُجھے پِینے کو دیتا! 18 تب وہ تِینوں فِلستیوں کی صف توڑ کر نِکل گئے اور بَیت لحم کے اُس کُنوئیں میں سے جو پھاٹک کے قرِیب ہے پانی بھر لِیا اور اُسے داؤُد کے پاس لائے لیکن داؤُد نے نہ چاہا کہ اُسے پِئے بلکہ اُسے خُداوند کے لِئے تپایا۔ 19 اور کہنے لگا کہ خُدا نہ کرے کہ مَیں اَیسا کرُوں۔ کیا مَیں اِن لوگوں کا خُون پِیُوں جو اپنی جانوں پر کھیلے ہیں؟ کیونکہ وہ جان بازی کر کے اُس کو لائے ہیں۔ سو اُس نے نہ پِیا پر نہ پِیا۔ وہ تِینوں سُورما اَیسے اَیسے کام کرتے تھے۔
20 اور یُوآب کا بھائی ابیشے تِینوں کا سردار تھا۔ اُس نے تِین سَو پر بھالا چلایا اور اُن کو مار ڈالا۔ وہ اِن تِینوں میں نامی تھا۔ 21 یہ اِن تِینوں میں اُن دونوں سے زِیادہ مُعزّز تھا اور اُن کا سردار بنا لیکن اُن پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا۔
22 اور بِنایاؔہ بِن یہویدؔع ایک قبضیئیلی سُورما کا بیٹا تھا جِس نے بڑی بہادُری کے کام کِئے تھے۔ اُس نے موآؔب کے اری ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کِیا اور جا کر برف کے مَوسم میں ایک گڑھے کے بِیچ ایک شیر کو مارا۔ 23 اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قدآور مِصری کو قتل کِیا حالانکہ اُس مِصری کے ہاتھ میں جُلاہے کے شہتِیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایک لاٹھی لِئے ہُوئے اُس کے پاس گیا اور بھالے کو اُس مِصری کے ہاتھ سے چِھین کر اُسی کے بھالے سے اُس کو قتل کِیا۔ 24 یہویدؔع کے بیٹے بِنایاؔہ نے اَیسے اَیسے کام کِئے اور وہ اُن تِینوں سُورماؤں میں نامی تھا۔ 25 وہ اُن تِیسوں سے مُعزّز تھا پر پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا اور داؤُد نے اُسے اپنے مُحافِظ سِپاہیوں کا سردار بنایا۔
26 اور لشکروں میں سُورما یہ تھے۔
یُوآؔب کا بھائی عساہیل
اور بَیت لحمی دودو کا بیٹا الحناؔن۔
27 اور سمّوؔت ہروُری۔
خلس فلونی۔
28 تقوعی عِقّیِس کا بیٹا عِیرا۔
ابیؔعزر عنتوتی۔
29 سِبّکی حُوساتی۔
عِیلی اخُوحی۔
30 مہری نطُوفاتی۔
حلد بِن بعنہ نطُوفاتی۔
31 بنی بِنیمِین کے جِبعہ کے رِیبی کا بیٹا اِتّی۔
بِنایاؔہ فرعاتونی۔
32 جعس کی ندیوں کا باشِندہ حُورؔی۔
ابی ایل عرباتی۔
33 عزماوؔت بحرُومی۔
الیِحبا سعلبُونی۔
34 بنی ہشیم جزُونی۔
ہراری شجی کا بیٹا یُونتن۔
35 اور ہراری سکّاؔر کا بیٹا اخی آم۔
الِفال بِن اُور۔
36 حِفر مکِیراتی۔
اخیاہ فلُونی۔
37 حصرُو کرملی
نغری بِن ازبی۔
38 ناتن کا بھائی یُوایل۔
مِبخار بِن ہاجرؔی۔
39 صِلق عمُّونی۔
نَحرؔی بیروتی جو یُوآؔب بِن ضرُویاؔہ کا سِلاح بردار تھا۔
40 عِیرا اِتری۔ جریب اِتری۔
41 اُورِؔیاہ حتّی۔
زبد بِن اخلی۔
42 سِیزا رُوبِینی کا بیٹا عدِینہ رُوبِینیوں کا ایک سردار
جِس کے ساتھ تِیس جوان تھے۔
43 حنان بِن معکہ۔
یُوسفؔط مِتنی۔
44 عُزّیا عستاراتی۔
خُوتام عروعیری کے بیٹے سماع اور یعی ایل۔
45 یدیع ایل بِن سِمرؔی اور اُس کا بھائی یُوخا تِیصی۔
46 الی ایل محاوی
اور النعم کے بیٹے یریبی اور یُوساوؔیاہ
اور یِتمہ موآبی۔
47 الی ایل اور عوبید اور یعسی ایل مضوبائی۔
بنیِمیِن کے قبِیلہ سے داؤُد کے اِبتدائی اِتحادی
1 یہ وہ ہیں جو صِقلاؔج میں داؤُد کے پاس آئے جب کہ وہ ہنُوز قِیس کے بیٹے ساؤُل کے سبب سے چِھپا رہتا تھا اور وہ اُن سُورماؤں میں تھے جو لڑائی میں اُس کے مددگار تھے۔ 2 اُن کے پاس کمانیں تِھیں اور وہ فلاخن سے پتّھر مارتے اور کمان سے تِیر چلاتے وقت دہنے اور بائیں دونوں ہاتھوں کو کام میں لا سکتے تھے اور ساؤُل کے بِنیمِینی بھائیوں میں سے تھے۔
3 اخیعزر سردار تھا۔ پِھر یُوآؔس بنی سماعہ جِبعاتی
اور یزئیل اور فلط جو عزماوؔت کے بیٹے تھے
اور براکہ اور یاہُو عنتوتی۔
4 اور اسماعیہ جِبعُونی جو تِیسوں میں سُورما اور اُن تِیسوں کا سردار تھا
اور یِرمیاؔہ اور یحزِیئیل اور یُوحناؔن اور یُوزباد جدِیراتی۔
5 اِلعوزؔی اور یرِیموؔت اور بعلیاؔہ اور سمریاؔہ اور سفطیاؔہ خروفی۔
6 القانہ اور یسیاہ اور عزراؔیل اور یُوعزؔر اور یسُوبِعاؔم جو قُرحی تھے۔
7 اور یُوعیلہ اور زبدؔیاہ جو یروحاؔم جدُوری کے بیٹے تھے۔
جد کے قبِیلہ سے داؤُد کے اِتحادی
8 اور جدّیوں میں سے بہتیرے الگ ہو کر بیابان کے قلعہ میں داؤُد کے پاس آ گئے۔ وہ زبردست سُورما اور جنگ آموختہ لوگ تھے جو ڈھال اور برچھی کا اِستعمال جانتے تھے۔ اُن کی صُورتیں اَیسی تِھیں جَیسی شیروں کی صُورتیں اور وہ پہاڑوں پر کی ہرنیوں کی مانِند تیز رَو تھے۔ 9 اوّل عزر تھا۔ عبدؔیاہ دُوسرا۔ الِیاؔب تِیسرا۔ 10 مِسمنّہ چَوتھا۔ یِرمیاؔہ پانچواں۔ 11 عتّی چھٹا۔ الی ایل ساتواں۔ 12 یُوحناؔن آٹھواں۔ اِلزباد نواں۔ 13 یِرمیاؔہ دسواں۔ مکبانی گیارھواں۔
14 یہ بنی جد میں سے سر لشکر تھے۔ اِن میں سب سے چھوٹا سَو کے برابر اور سب سے بڑا ہزار کے برابر تھا۔ 15 یہ وہ ہیں جو پہلے مہِینے میں یَردؔن کے پار گئے جب اُس کے سب کنارے ڈُوبے ہُوئے تھے اور اُنہوں نے وادیوں کے سب لوگوں کو مشرِق اور مغرِب کی طرف بھگا دِیا۔
بنِیمیِن اور یہُوداؔہ کے قبِیلوں سے اِتحادی
16 اور بنی بِنیمِین اور یہُوداؔہ میں سے کُچھ لوگ قلعہ میں داؤُد کے پاس آئے۔ 17 تب داؤُد اُن کے اِستقبال کو نِکلا اور اُن سے کہنے لگا اگر تُم نیک نِیّتی سے میری مدد کے لِئے میرے پاس آئے ہو تو میرا دِل تُم سے مِلا رہے گا پر اگر مُجھے میرے دُشمنوں کے ہاتھ میں پکڑوانے آئے ہو حالانکہ میرا ہاتھ ظُلم سے پاک ہے تو ہمارے باپ دادا کا خُدا یہ دیکھے اور ملامت کرے۔
18 تب رُوح عماسی پر نازِل ہُوئی جو اُن تِیسوں کا سردار تھا اور وہ کہنے لگا
ہم تیرے ہیں اَے داؤُد اور ہم تیری طرف ہیں اَے یسّی کے بیٹے!
سلامتی تیری سلامتی اور تیرے مددگاروں کی سلامتی ہو! کیونکہ تیرا خُدا تیری مدد کرتا ہے۔ تب داؤُد نے اُن کو قبُول کِیا اور اُن کو فَوج کے سردار بنایا۔
منّسی کے قبِیلہ سے اِتحادی
19 اور منسّی میں سے کُچھ لوگ داؤُد سے مِل گئے جب وہ ساؤُل کے مُقابِل جنگ کے لِئے فِلستیوں کے ساتھ نِکلا۔ پر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہ فِلستیوں کے اُمرا نے صلاح کر کے اُسے لَوٹا دِیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹ کر اپنے آقا ساؤُل سے جا مِلے گا۔ 20 جب وہ صِقلاؔج کو جا رہا تھا منسّی میں سے عدنہ اور یُوزباد اور یدی عیل اور مِیکاایل اور یُوزباد اور الیہو اور ضِلتی جو بنی منسّی میں ہزاروں کے سردار تھے اُس سے مِل گئے۔ 21 اُنہوں نے غارت گروں کے جتھے کے مُقابلہ میں داؤُد کی مدد کی کیونکہ وہ سب زبردست سُورما اور لشکر کے سردار تھے۔ 22 بلکہ روز بروز لوگ داؤُد کے پاس اُس کی مدد کو آتے گئے یہاں تک کہ خُدا کی فَوج کی مانِند ایک بڑی فَوج تیّار ہو گئی۔
داؤُد کی فَوجوں کی فہرِست
23 اور جو لوگ جنگ کے لِئے ہتھیار باندھ کر حبرُوؔن میں داؤُد کے پاس آئے تاکہ خُداوند کی بات کے مُوافِق ساؤُل کی مُملکت کو اُس کی طرف مُنتقِل کریں اُن کا شُمار یہ ہے۔
24 بنی یہُوداؔہ چھ ہزار آٹھ سَو جو سِپر اور نیزہ لِئے ہُوئے جنگ کے لِئے مُسلّح تھے۔
25 بنی شمعُون میں سے جنگ کے لِئے سات ہزار ایک سَو زبردست سُورما۔
26 بنی لاوی میں سے چار ہزار چھ سَو۔
27 اور یہویدؔع ہارُونیوں کا سردار تھا اور اُس کے ساتھ تِین ہزار سات سَو تھے۔
28 اور صدوؔق ایک جوان سُورما اور اُس کے آبائی گھرانے کے بائِیس سردار۔
29 اور ساؤُل کے بھائی بنی بِنیمِین میں سے تِین ہزار لیکن اُس وقت تک اُن کا بُہت بڑا حِصّہ ساؤُل کے گھرانے کا طرف دار تھا۔
30 اور بنی اِفرائِیم میں سے بِیس ہزار آٹھ سَو زبردست سُورما جو اپنے آبائی خاندانوں میں نامی آدمی تھے۔
31 اور منسّی کے آدھے قبِیلہ سے اٹھارہ ہزار جِن کے نام بتائے گئے تھے کہ آ کر داؤُد کو بادشاہ بنائیں۔
32 اور بنی اِشکار میں سے اَیسے لوگ جو زمانہ کو سمجھتے اور جانتے تھے کہ اِسرائیلؔ کو کیا کرنا مُناسِب ہے اُن کے سردار دو سَو تھے اور اُن کے سب بھائی اُن کے حُکم میں تھے۔
33 اور زبُولُون میں سے اَیسے لوگ جو مَیدان میں جانے اور ہر قِسم کے جنگی آلات کے ساتھ معرکہ آرائی کے قابِل تھے پچاس ہزار۔ یہ صف آرائی کرنا جانتے تھے اور دو دِلے نہ تھے۔
34 اور نفتالی میں سے ایک ہزار سردار اور اُن کے ساتھ سَینتِیس ہزار ڈھالیں اور بھالے لِئے ہُوئے۔
35 اور دانِیوں میں سے اٹھائِیس ہزار چھ سَو معرکہ آرائی کرنے والے۔
36 اور آشر میں سے چالِیس ہزار جو مَیدان میں جانے اور معرکہ آرائی کے قابِل تھے۔
37 اور یَردؔن کے پار کے رُوبِینیوں اور جدِّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے ایک لاکھ بِیس ہزار جِن کے ساتھ لڑائی کے لِئے ہر قِسم کے جنگی آلات تھے۔
38 یہ سب جنگی مَرد جو معرکہ آرائی کر سکتے تھے خلُوصِ دِل سے حبرُوؔن کو آئے تاکہ داؤُد کو سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنائیں اور باقی سب اِسرائیلی بھی داؤُد کو بادشاہ بنانے پر مُتّفِق تھے۔ 39 اور وہ وہاں داؤُد کے ساتھ تِین دِن تک ٹھہرے اور کھاتے پِیتے رہے کیونکہ اُن کے بھائِیوں نے اُن کے لِئے تیّاری کی تھی۔ 40 ماسِوا اِن کے جو اُن کے قرِیب کے تھے بلکہ اِشکار اور زبُولُون اور نفتالی تک کے لوگ گدھوں اور اُونٹوں اور خچّروں اور بَیلوں پر روٹیاں اور مَیدہ کی بنی ہُوئی کھانے کی چِیزیں اور انجِیر کی ٹِکیاں۔ اور کِشمِش کے گُچھّے اور مَے اور تیل لادے ہُوئے اور بَیل اور بھیڑ بکریاں اِفراط سے لائے اِس لِئے کہ اِسرائیل میں خُوشی تھی۔
قریت یعِریم سے عہد کے صندُوق کا لایا جانا
1 اور داؤُد نے اُن سرداروں سے جو ہزار ہزار اور سَو سَو پر تھے یعنی ہر ایک سر لشکر سے صلاح لی۔ 2 اور داؤُد نے اِسرائیلؔ کی ساری جماعت سے کہا کہ اگر تُم کو اچّھا لگے اور خُداوند ہمارے خُدا کی مرضی ہو تو آؤ ہم ہر جگہ اِسرائیلؔ کے سارے مُلک میں اپنے باقی بھائیوں کو جِن کے ساتھ کاہِن اور لاوی بھی اپنے نواحی دار شہروں میں رہتے ہیں کہلا بھیجیں تاکہ وہ ہمارے پاس جمع ہوں۔ 3 اور ہم اپنے خُدا کا صندُوق پِھر اپنے پاس لے آئیں کیونکہ ہم ساؤُل کے ایّام میں اُس کے طالِب نہ ہُوئے۔ 4 تب ساری جماعت بول اُٹھی کہ ہم اَیسا ہی کریں گے کیونکہ یہ بات سب لوگوں کی نِگاہ میں ٹِھیک تھی۔
5 تب داؤُد نے مِصرؔ کی ندی سِیحُور سے حمات کے مدخل تک کے سارے اِسرائیلؔ کو جمع کِیا تاکہ خُدا کے صندُوق کو قریت یعرِؔیم سے لے آئیں۔ 6 اور داؤُد اور سارا اِسرائیلؔ بعلہ کو یعنی قریت یعرِؔیم کو جو یہُوداؔہ میں ہے گئے تاکہ خُدا کے صندُوق کو وہاں سے لے آئیں جو کرُّوبیوں پر بَیٹھنے والا خُداوند ہے اور اِس نام سے پُکارا جاتا ہے۔ 7 اور وہ خُدا کے صندُوق کو ایک نئی گاڑی پر رکھ کر ابِیندؔاب کے گھر سے باہر نِکال لائے اور عُزّا اور اخیُو گاڑی کو ہانک رہے تھے۔ 8 اور داؤُؔد اور سارا اِسرائیلؔ خُدا کے آگے بڑے زور سے گِیت گاتے اور بربط اور سِتار اور دف اور جھانجھ اور تُرہی بجاتے چلے آتے تھے۔
9 اور جب وہ کِیدُوؔن کے کھلِیہان پر پُہنچے تو عُزّا نے صندُوق کے تھامنے کو اپنا ہاتھ بڑھایا کیونکہ بَیلوں نے ٹھوکر کھائی تھی۔ 10 تب خُداوند کا قہر عُزّا پر بھڑکا اور اُس نے اُس کو مار ڈالا اِس لِئے کہ اُس نے اپنا ہاتھ صندُوق پر بڑھایا تھا اور وہ وہِیں خُدا کے حُضُور مَر گیا۔ 11 تب داؤُد اُداس ہُؤا اِس لِئے کہ خُداوند عُزّا پر ٹُوٹ پڑا اور اُس نے اُس مقام کا نام پرض عُزّا رکھّا جو آج تک ہے۔
12 اور داؤُد اُس دِن خُدا سے ڈر گیا اور کہنے لگا کہ مَیں خُدا کے صندُوق کو اپنے ہاں کیونکر لاؤُں؟ 13 سو داؤُؔد صندُوق کو اپنے ہاں داؤُد کے شہر میں نہ لایا بلکہ اُسے باہر ہی باہر جاتی عوبیدادُؔوم کے گھر میں لے گیا۔ 14 سو خُدا کا صندُوق عوبیدادوؔم کے گھرانے کے ساتھ اُس کے گھر میں تِین مہِینے تک رہا اور خُداوند نے عوبیدادوؔم کے گھر اور اُس کی سب چِیزوں کو برکت دی۔
یروشلیِم میں داؤُد کی سرگرمیاں
1 اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے داؤُد کے پاس ایلچی اور اُس کے واسطے محلّ بنانے کے لِئے دیودار کے لٹّھے اور راج اور بڑھئی بھیجے۔ 2 اور داؤُد جان گیا کہ خُداوند نے اُسے بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا کر قائِم کر دِیا ہے کیونکہ اُس کی سلطنت اُس کے اِسرائیلی لوگوں کی خاطِر مُمتاز کی گئی تھی۔
3 اور داؤُد نے یروشلیِم میں اَور عَورتیں بیاہ لِیں اور اُس سے اَور بیٹے بیٹیاں پَیدا ہُوئے۔ 4 اور اُس کے اُن بچّوں کے نام جو یروشلیِم میں پَیدا ہُوئے یہ ہیں۔ سمّوؔع اور سوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔ 5 اور اِبحار اور الِسُوؔع اور الفالط۔ 6 اور نَوجہ اور نفج اور یفیعہ۔ 7 اور الِیسمع۔ اور بعلیدؔع اور الِیفالط۔
فلِسیتؔوں پر فتح
8 اور جب فِلستیوں نے سُنا کہ داؤُد ممسُوح ہو کر سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنا ہے تو سب فِلستی داؤُد کی تلاش میں چڑھ آئے اور داؤُد یہ سُن کر اُن کے مُقابلہ کو نِکلا۔ 9 اور فِلستیوں نے آ کر رفائِیم کی وادی میں دھاوا مارا۔ 10 تب داؤُد نے خُدا سے سوال کِیا کیا مَیں فِلستیوں پر چڑھ جاؤُں؟ کیا تُو اُن کو میرے ہاتھ میں کر دے گا؟
خُداوند نے اُسے فرمایا چڑھ جا کیونکہ مَیں اُن کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا۔
11 سو وہ بعل پراؔضِیم میں آئے اور داؤُد نے وہِیں اُن کو مارا اور داؤُد نے کہا خُدا نے میرے ہاتھ سے میرے دُشمنوں کو اَیسا چِیرا جَیسے پانی چاک چاک ہو جاتا ہے۔ اِس سبب سے اُنہوں نے اُس مقام کا نام بعل پراؔضِیم رکھّا۔ 12 اور وہ اپنے بُتوں کو وہاں چھوڑ گئے اور وہ داؤُد کے حُکم سے آگ میں جلا دِئے گئے۔
13 اور فِلستیوں نے پِھر اُس وادی میں دھاوا مارا۔ 14 اور داؤُد نے پِھر خُدا سے سوال کِیا اور خُدا نے اُس سے کہا کہ تُو اُن کا پِیچھا نہ کر بلکہ اُن کے پاس سے کترا کر نِکل جا اور تُوت کے پیڑوں کے سامنے سے اُن پر حملہ کر۔ 15 اور جب تُو تُوت کے درختوں کی پُھنگیوں پر چلنے کی سی آواز سُنے تب لڑائی کو نِکلنا کیونکہ خُدا تیرے آگے آگے فِلستیوں کے لشکر کو مارنے کے لِئے نِکلا ہے۔ 16 اور داؤُد نے جَیسا خُدا نے اُسے فرمایا تھا کِیا اور اُنہوں نے فِلستیوں کی فَوج کو جِبعُوؔن سے جزر تک قتل کِیا۔ 17 اور داؤُد کی شُہرت سب مُلکوں میں پَھیل گئی اور خُداوند نے سب قَوموں پر اُس کا خَوف بِٹھا دِیا۔
عہد کے صندُوق کی مُنتقلی کی تیّاری
1 اور داؤُد نے داؤُد کے شہر میں اپنے لِئے محلّ بنائے اور خُدا کے صندُوق کے لِئے ایک جگہ تیّار کر کے اُس کے لِئے ایک خَیمہ کھڑا کِیا۔ 2 تب داؤُد نے کہا کہ لاوِیوں کے سِوا اَور کِسی کو خُدا کے صندُوق کو اُٹھانا نہیں چاہئے کیونکہ خُداوند نے اُن ہی کو چُنا ہے کہ خُدا کے صندُوق کو اُٹھائیں اور ہمیشہ اُس کی خِدمت کریں۔ 3 اور داؤُد نے سارے اِسرائیلؔ کو یروشلیِم میں جمع کِیا تاکہ خُداوند کے صندُوق کو اُس جگہ جو اُس نے اُس کے لِئے تیّار کی تھی لے آئیں۔ 4 اور داؤُد نے بنی ہارُون کو اور لاویوں کو اِکٹّھا کِیا۔ 5 یعنی بنی قِہات میں سے اُورؔی ایل سردار اور اُس کے ایک سَو بِیس بھائیوں کو۔ 6 بنی مِراری میں سے عساؔیاہ سردار اور اُس کے دو سَو بِیس بھائیوں کو۔ 7 بنی جیرسوم میں سے یُوایل سردار اور اُس کے ایک سَو تِیس بھائِیوں کو۔ 8 بنی الِیصفن میں سے سمعیاؔہ سردار اور اُس کے دو سَو بھائِیوں کو۔ 9 بنی حبرُون میں سے الی اؔیل سردار اور اُس کے اسّی بھائیوں کو۔ 10 بنی عُزّی ایل میں سے عمِّینداؔب سردار اور اُس کے ایک سَو بارہ بھائیوں کو۔
11 اور داؤُد نے صدُوؔق اور ابیاتر کاہِنوں کو اور اُوری ایل اور عساؔیاہ اور یُواؔیل اور سمعیاؔہ اور الی اؔیل اور عمِّینداؔب لاویوں کو بُلایا۔ 12 اور اُن سے کہا کہ تُم لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار ہو۔ تُم اپنے آپ کو پاک کرو۔ تُم بھی اور تُمہارے بھائی بھی تاکہ تُم خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو اُس جگہ جو مَیں نے اُس کے لِئے تیّار کی ہے لا سکو۔ 13 کیونکہ جب تُم نے پہلی بار اُسے نہ اُٹھایا تو خُداوند ہمارا خُدا ہم پر ٹُوٹ پڑا کیونکہ ہم آئِین کے مُطابِق اُس کے طالِب نہیں ہُوئے تھے۔
14 تب کاہِنوں اور لاویوں نے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو لانے کے لِئے اپنے آپ کو پاک کِیا۔ 15 اور بنی لاوی نے خُدا کے صندُوق کو جَیسا مُوسیٰ نے خُداوند کے کلام کے مُوافِق حُکم کِیا تھا چوبوں سے اپنے کندھوں پر اُٹھایا لِیا۔
16 اور داؤُد نے لاویوں کے سرداروں کو فرمایا کہ اپنے بھائِیوں میں سے گانے والوں کو مُقرّر کریں کہ مُوسِیقی کے ساز یعنی سِتار اور بربط اور جھانجھ بجائیں اور آواز بُلند کر کے خُوشی سے گائیں۔ 17 سو لاویوں نے ہَیماؔن بِن یُواؔیل کو مُقرّر کِیا اور اُس کے بھائیوں میں سے آسف بِن برکیاؔہ کو اور اُن کے بھائیوں بنی مِراری میں سے ایتاؔن بِن قُوسِیاؔہ کو۔ 18 اور اُن کے ساتھ اُن کے دُوسرے درجہ کے بھائیوں یعنی زکرِیاؔہ بین اور یعزِیئیل اور سمِیراموؔت اور یحیِئیل اور عنّی اور الِیاؔب اور بِنایاؔہ اور معسیاؔہ اور متِّتیاؔہ اور الِفلہُو اور مِقنیاؔہ اور عوبیدادؔوم اور یعی ایل کو جو دربان تھے۔ 19 پس گانے والے ہَیماؔن۔ آسف اور ایتاؔن مُقرّر ہُوئے کہ پِیتل کی جھانجھوں کو زور سے بجائیں۔ 20 اور زکرؔیاہ اور عزیئیل اور سمِیراموؔت اور یحیِئیل اور عنّی اور الِیاؔب اور معسیاؔہ اور بِنایاؔہ سِتار کو علاموت راگ پر چھیڑیں۔
21 اور متِّتیاؔہ اور الِفلہُو اور مِقنیاؔہ اور عوبیدادؔوم اور یعیِئیل اور عززیاؔہ شمِینت راگ پر سِتار بجائیں۔
22 اور کنانیاؔہ لاویوں کا سردار گِیت پر مُقرّر تھا۔ وہ گِیت سِکھاتا تھا کیونکہ وہ بڑا ہی ماہِر تھا۔ 23 اور برکیاؔہ اور القانہ صندُوق کے دربان تھے۔ 24 اور شبنیاؔہ اور یہُوسفط اور نتنئِیل اور عماسی اور زکرؔیاہ اور بِنایاؔہ اور الِیعزر کاہِن خُدا کے صندُوق کے آگے آگے نرسِنگے پُھونکتے جاتے تھے اور عوبیدادوؔم اور یحیاؔہ صندُوق کے دربان تھے۔
عہد کے صندُوق کی یروشلیِم میں مُنتقلی
25 سو داؤُؔد اور اِسرائیلؔ کے بُزُرگ اور ہزاروں کے سردار روانہ ہُوئے کہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کو عوبیدادؔوم کے گھر سے خُوشی مناتے ہُوئے لائیں۔ 26 اور اَیسا ہُؤا کہ جب خُدا نے اُن لاویوں کی جو خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے مدد کی تو اُنہوں نے سات بَیل اور سات مینڈھے قُربان کِئے۔ 27 اور داؤُؔد اور سب لاوی جو صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے اور گانے والے اور گانے والوں کے ساتھ کنانیاؔہ جو گانے میں اُستاد تھا کتانی پَیراہنوں سے مُلبّس تھے اور داؤد کتان کا افُود بھی پہنے تھا۔ 28 یُوں سب اِسرائیلی نعرہ مارتے اور نرسِنگوں اور تُرہِیوں اور جھانجھوں کی آواز کے ساتھ سِتار اور بربط کو زور سے بجاتے ہُوئے خُداوند کے عہد کے صندُوق کو لائے۔
29 اور اَیسا ہُؤا کہ جب خُداوند کے عہد کا صندُوق داؤُد کے شہر میں پُہنچا تو ساؤُؔل کی بیٹی مِیکل نے کِھڑکی میں سے جھانک کر داؤُد بادشاہ کو خُوب ناچتے کُودتے دیکھا اور اُس نے اپنے دِل میں اُس کو حقِیر جانا۔
1 سو وہ خُدا کے صندُوق کو لے آئے اور اُسے اُس خَیمہ کے بِیچ میں جو داؤُد نے اُس کے لِئے کھڑا کِیا تھا رکھّا اور سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کی قُربانِیاں خُدا کے حضُور چڑھائِیں۔ 2 اور جب داؤُد سوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانِیاں چڑھا چُکا تو اُس نے خُداوند کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔ 3 اور اُس نے سب اِسرائیلی لوگوں کو کیا مَرد کیا عَورت ایک ایک روٹی اور ایک ایک ٹُکڑا گوشت اور کِشمِش کی ایک ایک ٹِکیا دی۔
4 اُس نے لاویوں میں سے بعضوں کو مُقرّر کِیا کہ خُداوند کے صندُوق کے آگے خِدمت کریں اور خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کا ذِکر اور شُکر اور اُس کی حمد کریں۔ 5 اوّل آسف اور اُس کے بعد زکرؔیاہ اور یعی اؔیل اور سمِیرا موت اور یحیِئیل اور متِّتیاہ اور الِیاؔب اور بِنایاؔہ اور عوبیدادؔوم اور یعی ایل سِتار اور بربط کے ساتھ اور آسف جھانجھوں کو زور سے بجاتا ہُؤا۔ 6 اور بِنایاؔہ اور یحزِیئیل کاہِن سدا تُرہِیوں کے ساتھ خُدا کے عہد کے صندُوق کے آگے رہا کریں۔ 7 پہلے اُسی دِن داؤُد نے یہ ٹھہرایا کہ خُداوند کا شُکر آسف اور اُس کے بھائی بجا لایا کریں۔
حمد و سِتایش کا گِیت
8 خُداوند کی شُکرگُذاری کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔
قَوموں کے درمیان اُس کے کاموں کا
اِشتہار دو۔
9 اُس کے حضُور گاؤ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔
اُس کے سب عجِیب کاموں کا چرچا کرو۔
10 اُس کے پاک نام پر فخر کرو۔
جو خُداوند کے طالِب ہیں اُن کا دِل خُوش
رہے۔
11 تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
12 تُم اُس کے عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔
اور اُس کے مُعجِزوں اور مُنہ کے آئِین کو یاد رکھّو۔
13 اَے اُس کے بندہ اِسرائیلؔ کی نسل!
اَے بنی یعقُوب جو اُس کے برگُزِیدہ ہو!
14 وہ خُداوند ہمارا خُدا ہے۔
تمام رُویِ زمِین پر اُس کے آئِین ہیں۔
15 سدا اُس کے عہد کو یاد رکھّو
اور ہزار پُشتوں تک اُس کے کلام کو جو اُس
نے فرمایا۔
16 اُسی عہد کو جو اُس نے ابرہامؔ سے باندھا
اور اُس قَسم کو جو اُس نے اِضحاقؔ سے کھائی
17 جِسے اُس نے یعقُوبؔ کے لِئے آئِین کے
طَور پر
اور اِسرائیلؔ کے لِئے ابدی عہد کے طَور پر
قائِم کِیا۔
18 یہ کہہ کر کہ مَیں کنعاؔن کا مُلک تُجھ کو دُوں گا۔
وہ تُمہارا مَورُوثی حِصّہ ہو گا۔
19 اُس وقت تُم شُمار میں تھوڑے تھے
بلکہ بُہت ہی تھوڑے اور مُلک میں پردیسی
تھے۔
20 وہ ایک قَوم سے دُوسری قَوم میں
اور ایک مُملکت سے دُوسری مُملکت میں
پِھرتے رہے۔
21 اُس نے کِسی شخص کو اُن پر ظُلم کرنے نہ دِیا
بلکہ اُن کی خاطِر بادشاہوں کو تنبِیہ کی
22 کہ تُم میرے ممسُوحوں کو نہ چھُوؤ
اور میرے نبِیوں کو نہ ستاؤ۔
23 اَے سب اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور گاؤ۔
روز بروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔
24 قَوموں میں اُس کے جلال کا۔
سب لوگوں میں اُس کے عجائِب کا بیان کرو۔
25 کیونکہ خُداوند بزُرگ اور نِہایت سِتایش کے
لائِق ہے۔
وہ سب معبُودوں سے زِیادہ مُہِیب ہے۔
26 اِس لِئے کہ اور قَوموں کے سب معبُود محض بُت ہیں
لیکن خُداوند نے آسمانوں کو بنایا۔
27 عظمت اور جلال اُس کے حضُور میں ہیں
اور اُس کے ہاں قُدرت اور شادمانی ہیں۔
28 اَے قَوموں کے قبِیلو! خُداوند کی
خُداوند ہی کی تمجِید و تعظِیم کرو۔
29 خُداوند کی اَیسی تمجِید کرو جو اُس کے نام کے
شایاں ہے۔
ہدیہ لاؤ اور اُس کے حضُور آؤ۔
پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔
30 اَے سب اہلِ زمِین! اُس کے حضُور کانپتے
رہو۔
جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبِش نہیں۔
31 آسمان خُوشی منائے اور زمِین شادمان ہو۔
وہ قَوموں میں اِعلان کریں کہ خُداوند سلطنت کرتا
ہے۔
32 سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائے۔
مَیدان اور جو کُچھ اُس میں ہے باغ باغ ہو۔
33 تب جنگل کے درخت خُوشی سے خُداوند کے
حضُور گانے لگیں گے۔
کیونکہ وہ زمِین کا اِنصاف کرنے کو آ رہا ہے۔
34 خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔
کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔
35 تُم کہو اَے ہماری نجات کے خُدا ہم کو بچا لے
اور قَوموں میں سے ہم کو جمع کر اور اُن سے ہم کو رہائی
دے
تاکہ ہم تیرے قُدُّوس نام کا شُکر کریں
اور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔
36 خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا
ازل سے ابد تک مُبارک ہو!
اور سب لوگ بول اُٹھے آمِین اور اُنہوں نے خُداوند کی سِتایش کی۔
جِبعُون اور یروشلیِم میں پرستِش
37 اور اُس نے وہاں خُداوند کے عہد کے صندُوق کے آگے آسف اور اُس کے بھائِیوں کو ہر روز کے ضرُوری کام کے مُطابِق ہمیشہ صندُوق کے آگے خِدمت کرنے کو چھوڑا۔ 38 اور عوبیدادؔوم اور اُس کے اڑسٹھ بھائِیوں کو اور عوبیدادؔوم بِن یدوؔتون اور حوساہ کو تاکہ دربان ہوں۔
39 اور صدُوؔق کاہِن اور اُس کے کاہِن بھائِیوں کو خُداوند کے مسکن کے آگے جِبعُوؔن کے اُونچے مقام پر اِس لِئے۔ 40 کہ وہ خُداوند کی شرِیعت کی سب لِکھی ہُوئی باتوں کے مُطابِق جو اُس نے اِسرائیلؔ کو فرمائِیں ہر صُبح اور شام سوختنی قُربانی کے مذبح پر خُداوند کے لِئے سوختنی قُربانِیاں چڑھائیں۔ 41 اور اُن کے ساتھ ہَیماؔن اور یدوؔتون اور باقی چُنے ہُوئے آدمِیوں کو جو نام بنام مذکُور ہُوئے تھے تاکہ خُداوند کا شُکر کریں کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ 42 اُن ہی کے ساتھ ہَیماؔن اور یدوؔتون تھے جو بجانے والوں کے لِئے تُرہِیاں اور جھانجھیں اور خُدا کے گِیتوں کے لِئے باجے لِئے ہُوئے تھے اور بنی یدوتون دربان تھے۔
43 تب سب لوگ اپنے اپنے گھر گئے اور داؤُد لَوٹا کہ اپنے گھرانے کو برکت دے۔
ناتن کا پَیغام داؤُد کے نام
1 اور جب داؤُد اپنے محلّ میں رہنے لگا تو اُس نے ناتن نبی سے کہا مَیں تو دیودار کے محلّ میں رہتا ہُوں پر خُداوند کے عہد کا صندُوق خَیمہ میں ہے۔
2 ناتن نے داؤُد سے کہا کہ جو کُچھ تیرے دِل میں ہے سو کر کیونکہ خُدا تیرے ساتھ ہے۔
3 اور اُسی رات اَیسا ہُؤا کہ خُدا کا کلام ناتن پر نازِل ہُؤا کہ 4 جا کر میرے بندہ داؤُد سے کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو میرے رہنے کے لِئے گھر نہ بنانا۔ 5 کیونکہ جب سے مَیں بنی اِسرائیل کو نِکال لایا آج کے دِن تک مَیں نے کِسی گھر میں سکُونت نہیں کی بلکہ خَیمہ بہ خَیمہ اور مسکن بہ مسکن پِھرتا رہا ہُوں۔ 6 اُن جگہوں میں جہاں جہاں مَیں سارے اِسرائیلؔ کے ساتھ پِھرتا رہا کیا مَیں نے اِسرائیلی قاضیوں میں سے جِن کو مَیں نے حُکم کِیا تھا کہ میرے لوگوں کی گلّہ بانی کریں کِسی سے ایک حرف بھی کہا کہ تُم نے میرے لِئے دیودار کا گھر کیوں نہیں بنایا؟
7 پس تُو میرے بندہ داؤُد سے یُوں کہنا کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تُجھے بھیڑسالے میں سے جب تُو بھیڑ بکریوں کے پِیچھے پِیچھے چلتا تھا لِیا تاکہ تُو میری قَوم اِسرائیلؔ کا پیشوا ہو۔ 8 اور جہاں کہِیں تُو گیا مَیں تیرے ساتھ رہا اور تیرے سب دُشمنوں کو تیرے سامنے سے کاٹ ڈالا ہے اور مَیں رُویِ زمِین کے بڑے بڑے آدمِیوں کے نام کی مانِند تیرا نام کر دُوں گا۔ 9 اور مَیں اپنی قَوم اِسرائیلؔ کے لِئے ایک جگہ ٹھہراؤُں گا اور اُن کو قائِم کر دُوں گا تاکہ اپنی جگہ بسے رہیں اور پِھر ہٹائے نہ جائیں اور نہ شرارت کے فرزند پِھر اُن کو دُکھ دینے پائیں گے جَیسا شرُوع میں ہُؤا۔ 10 اور اُس وقت بھی جب مَیں نے حُکم دِیا کہ میری قَوم اِسرائیلؔ پر قاضی مُقرّر ہوں اور مَیں تیرے سب دُشمنوں کو مغلُوب کرُوں گا۔ ماسِوا اِس کے مَیں تُجھے بتاتا ہُوں کہ خُداوند تیرے لِئے ایک گھر بنائے گا۔ 11 اور جب تیرے دِن پُورے ہو جائیں گے تاکہ تُو اپنے باپ دادا کے ساتھ مِل جانے کو چلا جائے تو مَیں تیرے بعد تیری نسل کو تیرے بیٹوں میں سے برپا کرُوں گا اور اُس کی سلطنت کو قائِم کرُوں گا۔ 12 وہ میرے لِئے گھر بنائے گا اور مَیں اُس کا تخت ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گا۔ 13 مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور وہ میرا بیٹا ہو گا اور مَیں اپنی شفقت اُس پر سے نہیں ہٹاؤُں گا جَیسے مَیں نے اُس پر سے جو تُجھ سے پہلے تھا ہٹا لی۔ 14 بلکہ مَیں اُس کو اپنے گھر میں اور اپنی مُملکت میں ابد تک قائِم رکُھّوں گا اور اُس کا تخت ابد تک ثابِت رہے گا۔
15 سو ناتن نے اِن سب باتوں اور اِس ساری رویا کے مُطابِق اَیسا ہی داؤُد سے کہا۔
داؤُد کی شُکرگُزاری کی دُعا
16 تب داؤُد بادشاہ اندر جا کر خُداوند کے حضُور بَیٹھا اور کہنے لگا اَے خُداوند خُدا مَیں کَون ہُوں اور میرا گھرانا کیا ہے کہ تُو نے مُجھ کو یہاں تک پُہنچایا؟ 17 اور یہ اَے خُدا تیری نظر میں چھوٹی بات تھی بلکہ تُو نے تو اپنے بندہ کے گھر کے حق میں آیندہ بُہت دِنوں کا ذِکر کِیا ہے اور تُو نے اَے خُداوند خُدا مُجھے اَیسا مانا کہ گویا مَیں بڑا منزلت والا آدمی ہُوں۔ 18 بھلا داؤُد تُجھ سے اُس اِکرام کی نِسبت جو تیرے خادِم کا ہُؤا اَور کیا کہے؟ کیونکہ تُو اپنے بندہ کو جانتا ہے۔ 19 اَے خُداوند تُو نے اپنے بندہ کی خاطِر اپنی ہی مرضی سے اِن بڑے بڑے کاموں کو ظاہِر کرنے کے لِئے اِتنی بڑی بات کی۔ 20 اَے خُداوند کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا جِسے ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اَور کوئی خُدا نہیں۔ 21 اور رُویِ زمِین پر تیری قَوم اِسرائیلؔ کی طرح اَور کَون سی قَوم ہے جِسے خُدا نے جا کر اپنی اُمّت بنانے کو آپ چُھڑایا تاکہ تُو اپنی اُمّت کے سامنے سے جِسے تُو نے مِصرؔ سے خلاصی بخشی قَوموں کو دُور کر کے بڑے اور مُہِیب کاموں سے اپنا نام کرے؟ 22 کیونکہ تُو نے اپنی قَوم اِسرائیلؔ کو ہمیشہ کے لِئے اپنی قَوم ٹھہرایا ہے اور تُو آپ اَے خُداوند اُن کا خُدا ہُؤا ہے۔
23 اور اب اَے خُداوند وہ بات جو تُو نے اپنے بندہ کے حق میں اور اُس کے گھرانے کے حق میں فرمائی ابد تک ثابِت رہے اور جَیسا تُو نے کہا ہے وَیسا ہی کر۔ 24 اور تیرا نام ابد تک قائِم اور بزُرگ ہو تاکہ کہا جائے کہ ربُّ الافواج اِسرائیلؔ کا خُدا ہے بلکہ وہ اِسرائیلؔ ہی کے لِئے خُدا ہے اور تیرے بندہ داؤُد کا گھرانا تیرے حضُور قائِم رہے۔ 25 کیونکہ تُو نے اَے میرے خُدا اپنے بندہ پر ظاہِر کِیا ہے کہ تُو اُس کے لِئے ایک گھر بنائے گا۔ سو تیرے بندہ کو تیرے حضُور دُعا کرنے کا حَوصلہ ہُؤا۔ 26 اور اَے خُداوند تُو ہی خُدا ہے اور تُو نے اپنے بندہ سے اِس بھلائی کا وعدہ کِیا۔ 27 اور تُجھے پسند آیا کہ تُو اپنے بندہ کے گھرانے کو برکت بخشے تاکہ وہ ابد تک تیرے حضُور پایدار رہے کیونکہ تُو اَے خُداوند! برکت دے چُکا ہے۔ سو وہ ابد تک مُبارک ہے۔
داؤُد کی فَوجی فتُوحات
1 اِس کے بعد یُوں ہُؤا کہ داؤُد نے فِلستیوں کو مارا اور اُن کو مغلُوب کِیا اور جات کو اُس کے قصبوں سمیت فِلستیوں کے ہاتھ سے لے لِیا۔ 2 اور اُس نے موآؔب کو مارا اور موآبی داؤُد کے مُطِیع ہو گئے اور ہدئے لائے۔
3 اور داؤُد نے ضوباؔہ کے بادشاہ ہدد عزر کو بھی جب وہ اپنی سلطنت دریایِ فراؔت تک قائِم کرنے گیا حمات میں مار لِیا۔ 4 اور داؤُد نے اُس سے ایک ہزار رتھ اور سات ہزار سوار اور بِیس ہزار پیادے لے لِئے اور اُس نے رتھوں کے سب گھوڑوں کی کونچیں کٹوا دِیں پر اُن میں سے ایک سَو رتھوں کے لِئے گھوڑے بچا لِئے۔
5 اور جب دمشق کے ارامی ضوؔباہ کے بادشاہ ہدد عزر کی مدد کرنے کو آئے تو داؤُد نے ارامیوں میں سے بائِیس ہزار آدمی قتل کِئے۔ 6 تب داؤُد نے دمشق کے اراؔم میں سپاہیوں کی چَوکیاں بِٹھائِیں اور ارامی داؤُد کے مُطِیع ہو گئے اور ہدئے لائے اور جہاں کہِیں داؤُد جاتا خُداوند اُسے فتح بخشتا تھا۔ 7 اور داؤُد ہدد عزر کے نَوکروں کی سونے کی ڈھالیں لے کر اُن کو یروشلیِم میں لایا۔ 8 اور ہدد عزر کے شہروں طِبخت اور کُون سے داؤُد بُہت سا پِیتل لایا جِس سے سُلیماؔن نے پِیتل کا بڑا حَوض اور سُتُون اور پِیتل کے برتن بنائے۔
9 اور جب حمات کے بادشاہ توعُو نے سُنا کہ داؤُد نے ضوؔباہ کے بادشاہ ہدد عزر کا سارا لشکر مار لِیا۔ 10 تو اُس نے اپنے بیٹے ہدُوراؔم کو داؤُد بادشاہ کے پاس بھیجا تاکہ اُسے سلام کرے اور مُبارک باد دے اِس لِئے کہ اُس نے جنگ کر کے ہدد عزر کو مارا (کیونکہ ہدد عزر توعُو سے لڑا کرتا تھا) اور ہر طرح کے سونے اور چاندی اور پِیتل کے برتن اُس کے ساتھ تھے۔ 11 اِن کو بھی داؤُد بادشاہ نے اُس چاندی اور سونے کے ساتھ جو اُس نے اَور سب قَوموں یعنی ادُوؔم اور موآؔب اور بنی عمُّون اور فِلستیوں اور عمالِیق سے لِیا تھا خُداوند کو نذر کِیا۔
12 اور ابیشے بِن ضرُویاؔہ نے وادیِ شور میں اٹھارہ ہزار ادُومِیوں کو مارا۔ 13 اور اُس نے ادُوؔم میں سِپاہیوں کی چَوکیاں بِٹھائِیں اور سب ادُومی داؤُد کے مُطِیع ہو گئے اور جہاں کہِیں داؤُد جاتا خُداوند اُسے فتح بخشتا تھا۔
14 سو داؤُد سارے اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اپنی ساری رعیّت کے ساتھ عدل و اِنصاف کرتا تھا۔ 15 اور یُوآؔب بِن ضرُویاؔہ لشکر کا سردار تھا اور یہُوؔسفط بِن اخِیلُود موّرِخ تھا۔ 16 اور صدُوؔق بِن اخِیطوؔب اور ابی ملِک بِن ابیاؔتر کاہِن تھے اور شَوشا مُنشی تھا۔ 17 اور بِنایاؔہ بِن یہوؔیدع کریتیوں اور فلیتیوں پر تھا اور داؤُد کے بیٹے بادشاہ کے خاص مُصاحِب تھے۔
داؤُد عمُّونیوں اور ارامیوں کو شِکست دیتا ہے
1 اِس کے بعد اَیسا ہُؤا کہ بنی عمُّون کا بادشاہ ناحس مَر گیا اور اُس کا بیٹا اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔ 2 تب داؤُد نے کہا کہ مَیں ناحس کے بیٹے حنُوؔن کے ساتھ نیکی کرُوں گا کیونکہ اُس کے باپ نے میرے ساتھ نیکی کی۔ پس داؤُد نے قاصِد بھیجے تاکہ اُس کے باپ کے بارے میں اُسے تسلّی دیں۔
سو داؤُد کے خادِم بنی عمُّون کے مُلک میں حنُوؔن کے پاس آئے کہ اُسے تسلّی دیں۔ 3 پر بنی عمُّون کے امِیروں نے حنُوؔن سے کہا کیا تیرا خیال ہے کہ داؤُد تیرے باپ کی عِزّت کرتا ہے جو اُس نے تیرے پاس تسلّی دینے والے بھیجے ہیں؟ کیا اُس کے خادِم تیرے مُلک کا حال دریافت کرنے اور اُسے تباہ کرنے اور بھید لینے نہیں آئے ہیں؟
4 تب حنُوؔن نے داؤُد کے خادِموں کو پکڑا اور اُن کی داڑھی مُونچھیں مُنڈوا کر اُن کی آدھی پوشاک اُن کے سُرینوں تک کٹوا ڈالی اور اُن کو روانہ کر دِیا۔ 5 تب بعضوں نے جا کر داؤُد کو بتایا کہ اُن آدمِیوں سے کَیسا سلُوک کِیا گیا۔ سو اُس نے اُن کے اِستِقبال کو لوگ بھیجے اِس لِئے کہ وہ نِہایت شرماتے تھے اور بادشاہ نے کہا کہ جب تک تُمہاری داڑِھیاں نہ بڑھ جائیں یرِیحُو میں ٹھہرے رہو۔ اِس کے بعد لَوٹ آنا۔
6 جب بنی عمُّون نے دیکھا کہ وہ داؤُد کے حضُور نفرت انگیز ہو گئے ہیں تو حنُوؔن اور بنی عمُّون نے مسوپتاؔمیہ اور اراؔم معکہ اور ضوباؔہ سے رتھوں اور سواروں کو کِرایہ کرنے کے لِئے ایک ہزار قِنطار چاندی بھیجی۔ 7 سو اُنہوں نے بتِّیس ہزار رتھوں اور معکہ کے بادشاہ اور اُس کے لوگوں کو اپنے لِئے کرایہ کر لِیا جو آ کر مِیدؔبا کے سامنے خَیمہ زن ہو گئے اور بنی عمُّون اپنے اپنے شہر سے جمع ہُوئے اور لڑنے کو آئے۔
8 جب داؤُد نے یہ سُنا تو اُس نے یُوآؔب اور سُورماؤں کے سارے لشکر کو بھیجا۔ 9 تب بنی عمُّون نے نِکل کر شہر کے پھاٹک پر لڑائی کے لِئے صف باندھی اور وہ بادشاہ جو آئے تھے سو اُن سے الگ مَیدان میں تھے۔
10 جب یُوآب نے دیکھا کہ اُس کے آگے اور پِیچھے لڑائی کے لِئے صف بندھی ہے تو اُس نے سب اِسرائیلؔ کے خاص لوگوں میں سے آدمی چُن لِئے اور ارامیوں کے مُقابِل اُن کی صف آرائی کی۔ 11 اور باقی لوگوں کو اپنے بھائی ابیشے کے سپُرد کِیا اور اُنہوں نے بنی عمُّون کے سامنے اپنی صف باندھی۔ 12 اور اُس نے کہا کہ اگر ارامی مُجھ پر غالِب آئیں تو تُو میری کُمک کرنا اور اگر بنی عمُّون تُجھ پر غالِب آئیں تو مَیں تیری کُمک کرُوں گا۔ 13 سو ہِمّت باندھو اور آؤ ہم اپنی قَوم اور اپنے خُدا کے شہروں کی خاطِر مَردانگی کریں اور خُداوند جو کُچھ اُسے بھلا معلُوم ہو کرے۔
14 پس یُوآؔب اپنے لوگوں سمیت ارامیوں سے لڑنے کو آگے بڑھا اور وہ اُس کے سامنے سے بھاگے۔ 15 جب بنی عمُّون نے ارامیوں کو بھاگتے دیکھا تو وہ بھی اُس کے بھائی ابیشے کے سامنے سے بھاگ کر شہر میں گُھس گئے۔ تب یُوآؔب یروشلیِم کو لَوٹ آیا۔
16 جب ارامیوں نے دیکھا کہ اُنہوں نے بنی اِسرائیل سے شِکست کھائی تو اُنہوں نے قاصِد بھیج کر دریایِ فرات کے پار کے ارامیوں کو بُلوایا اور ہدد عزر کا سِپہ سالار سوفک اُن کا سردار تھا۔ 17 اور اِس کی خبر داؤُد کو مِلی۔ تب وہ سارے اِسرائیلؔ کو جمع کر کے یَردؔن کے پار گیا اور اُن کے قرِیب پُہنچا اور اُن کے مُقابِل صف باندھی۔ سو جب داؤُد نے ارامیوں کے مُقابلہ میں جنگ کے لِئے صف باندھی تو وہ اُس سے لڑے۔ 18 اور ارامی اِسرائیلؔ کے سامنے سے بھاگے اور داؤُد نے ارامیوں کے سات ہزار رتھوں کے سواروں اور چالِیس ہزار پیادوں کو مارا اور لشکر کے سردار سوفک کو قتل کِیا۔ 19 جب ہدد عزر کے مُلازِموں نے دیکھا کہ وہ اِسرائیلؔ سے ہار گئے تو وہ داؤُد سے صُلح کر کے اُس کے مُطِیع ہو گئے اور ارامی بنی عمُّون کی کُمک پر پِھر کبھی راضی نہ ہُوئے۔
داؤُد ربّہ پر قبضہ کرتا ہے
1 پِھر نئے سال کے شرُوع میں جب بادشاہ جنگ کے لِئے نِکلتے ہیں یُوآؔب نے زبردست لشکر لے جا کر بنی عمُّون کے مُلک کو اُجاڑ ڈالا اور آ کر ربّہ کو گھیر لِیا لیکن داؤُد یروشلیِم میں رہ گیا تھا اور یُوآؔب نے ربّہ کو سر کر کے اُسے ڈھا دِیا۔ 2 اور داؤُد نے اُن کے بادشاہ کے تاج کو اُس کے سر پر سے اُتار لِیا اور اُس کا وزن ایک قِنطار سونا پایا اور اُس میں بیش قِیمت جواہِر جڑے تھے۔ سو وہ داؤُد کے سر پر رکھّا گیا اور وہ اُس شہر میں سے بُہت سا لُوٹ کا مال نِکال لایا۔ 3 اور اُس نے اُن لوگوں کو جو اُس میں تھے باہر نِکال کر اّروں اور لوہے کے ہینگوں اور کُلہاڑوں سے کاٹا اور داؤُد نے بنی عمُّون کے سب شہروں سے اَیسا ہی کِیا۔ تب داؤُؔد اور سب لوگ یروشلیِم کو لَوٹ آئے۔
فلِستی دیوزادوں کے خِلاف جنگ
4 اِس کے بعد جزر میں فِلستیوں سے جنگ ہُوئی۔ تب حُوساتی سِبّکی نے سفّی کو جو پہلوان کے بیٹوں میں سے ایک تھا قتل کِیا اور فِلستی مغلُوب ہُوئے۔
5 اور فِلستیوں سے پِھر جنگ ہُوئی۔ تب یعُور کے بیٹے الحناؔن نے جاتی جُوؔلِیت کے بھائی لحمی کو جِس کے بھالے کی چھڑ جُلاہے کے شہتِیر کے برابر تھی مار ڈالا۔
6 پِھر جات میں ایک اَور جنگ ہُوئی جہاں ایک بڑا قدآور آدمی تھا جِس کے چَوبِیس اُنگلیاں یعنی ہاتھوں میں چھ چھ اور پاؤں میں چھ چھ تِھیں اور وہ بھی اُسی پہلوان کا بیٹا تھا۔ 7 جب اُس نے اِسرائیلؔ کی فضیِحت کی تو داؤُد کے بھائی سِمعی کے بیٹے یُونتن نے اُس کو مار ڈالا۔
8 یہ جات میں اُسی پہلوان سے پَیدا ہُوئے تھے اور داؤُؔد اور اُس کے خادِموں کے ہاتھ سے قتل ہُوئے۔
داؤُد مَردم شُماری کراتا ہے
1 اور شَیطان نے اِسرائیلؔ کے خِلاف اُٹھ کر داؤُد کو اُبھارا کہ اِسرائیلؔ کا شُمار کرے۔ 2 تب داؤُد نے یُوآؔب سے اور لوگوں کے سرداروں سے کہا کہ جاؤ بیرسبع سے دان تک اِسرائیلؔ کا شُمار کرو اور مُجھے خبر دو تاکہ مُجھے اُن کی تعداد معلُوم ہو۔
3 یُوآؔب نے کہا خُداوند اپنے لوگوں کو جِتنے ہیں اُس سے سَو گُناہ زِیادہ کرے لیکن اَے میرے مالِک بادشاہ کیا وہ سب کے سب میرے مالِک کے خادِم نہیں ہیں؟ پِھر میرا خُداوند یہ بات کیوں چاہتا ہے؟ وہ اِسرائیلؔ کے لِئے خطا کا باعِث کیوں بنے؟ 4 تَو بھی بادشاہ کا فرمان یُوآؔب پر غالِب رہا چُنانچہ یُوآؔب رُخصت ہُؤا اور تمام اِسرائیلؔ میں پِھرا اور یروشلیِم کو لَوٹا۔ 5 اور یُوآؔب نے لوگوں کے شُمار کی مِیزان داؤُد کو بتائی اور سب اِسرائیلی گیارہ لاکھ شمشیرزن مَرد اور یہُوداؔہ چار لاکھ ستّر ہزار شمشیرزن مَرد تھے۔ 6 لیکن اُس نے لاوؔی اور بِنیمِین کا شُمار اُن کے ساتھ نہیں کِیا تھا کیونکہ بادشاہ کا حُکم یُوآؔب کے نزدِیک نفرت انگیز تھا۔
7 لیکن خُدا اِس بات سے ناراض ہُؤا اِس لِئے اُس نے اِسرائیلؔ کو مارا۔ 8 تب داؤُد نے خُدا سے کہا کہ مُجھ سے بڑا گُناہ ہُؤا کہ مَیں نے یہ کام کِیا۔ اب مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ اپنے بندہ کا قُصُور مُعاف کر کیونکہ مَیں نے بیہُودہ کام کِیا ہے۔
9 اور خُداوند نے داؤُد کے غَیب بِین جاد سے کہا۔ 10 کہ جا کر داؤُد سے کہہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں تیرے سامنے تِین چِیزیں پیش کرتا ہُوں۔ اُن میں سے ایک چُن لے تاکہ مَیں اُسے تُجھ پر بھیجُوں۔
11 سو جاد نے داؤُد کے پاس آ کر اُس سے کہا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو جِسے چاہے اُسے چُن لے۔ 12 یا تو قحط کے تِین برس یا اپنے دُشمنوں کے آگے تِین مہِینے تک ہلاک ہوتے رہنا اَیسے حال میں کہ تیرے دُشمنوں کی تلوار تُجھ پر وار کرتی رہے یا تِین دِن خُداوند کی تلوار یعنی مُلک میں وبا رہے اور خُداوند کا فرِشتہ اِسرائیلؔ کی سب سرحدّوں میں مارتا رہے۔ اب سوچ لے کہ مَیں اپنے بھیجنے والے کو کیا جواب دُوں۔
13 داؤُد نے جاد سے کہا مَیں بڑے شکنجہ میں ہُوں۔ مَیں خُداوند کے ہاتھ میں پڑوُں کیونکہ اُس کی رحمتیں بُہت زِیادہ ہیں۔ لیکن اِنسان کے ہاتھ میں نہ پڑوُں۔
14 سو خُداوند نے اِسرائیلؔ میں وبا بھیجی اور اِسرائیلؔ میں سے ستّر ہزار آدمی مَر گئے۔ 15 اور خُدا نے ایک فرِشتہ یروشلیِم کو بھیجا کہ اُسے ہلاک کرے اور جب وہ ہلاک کرنے ہی کو تھا تو خُداوند دیکھ کر اُس بلا سے ملُول ہُؤا اور اُس ہلاک کرنے والے فرِشتہ سے کہا بس اب اپنا ہاتھ کھینچ اور خُداوند کا فرِشتہ یبُوسی اُرناؔن کے کھلِیہان کے پاس کھڑا تھا۔
16 اور داؤُد نے اپنی آنکھیں اُٹھا کر آسمان و زمِین کے بِیچ خُداوند کے فرِشتہ کو کھڑے دیکھا اور اُس کے ہاتھ میں ننگی تلوار تھی جو یروشلیِم پر بڑھائی ہُوئی تھی۔ تب داؤُؔد اور بزُرگ ٹاٹ اوڑھے ہُوئے مُنہ کے بل گِرے۔ 17 اور داؤُد نے خُدا سے کہا کیا مَیں ہی نے حُکم نہیں کِیا تھا کہ لوگوں کا شُمار کِیا جائے؟ گُناہ تو مَیں نے کِیا اور بڑی شرارت مُجھ سے ہُوئی پر اِن بھیڑوں نے کیا کِیا ہے؟ اَے خُداوند میرے خُدا تیرا ہاتھ میرے اور میرے باپ کے گھرانے کے خِلاف ہو نہ کہ اپنے لوگوں کے خِلاف کہ وہ وبا میں مُبتلا ہوں۔
18 تب خُداوند کے فرِشتہ نے جاد کو حُکم کِیا کہ داؤُؔد سے کہے کہ داؤُد جا کر یبُوسی اُرناؔن کے کھلِیہان میں خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بنائے۔ 19 اور داؤُد جاد کے کلام کے مُوافِق جو اُس نے خُداوند کے نام سے کہا تھا گیا۔ 20 اور اُرناؔن نے مُڑ کر اُس فرِشتہ کو دیکھا اور اُس کے چاروں بیٹے جو اُس کے ساتھ تھے چِھپ گئے۔ اُس وقت اُرناؔن گیہُوں داؤتا تھا۔ 21 اور جب داؤُد اُرناؔن کے پاس آیا تب اُرناؔن نے نِگاہ کی اور داؤُد کو دیکھا اور کھلِیہان سے باہر نِکل کر داؤُد کے آگے جُھکا اور زمِین پر سرنِگُون ہو گیا۔ 22 تب داؤُد نے اُرناؔن سے کہا کہ اِس کھلِیہان کی یہ جگہ مُجھے دیدے تاکہ مَیں اِس میں خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بناؤُں تُو اِس کا پُورا دام لے کر مُجھے دے تاکہ وبا لوگوں سے دُور کر دی جائے۔
23 اُرناؔن نے داؤُد سے کہا تُو اِسے لے لے اور میرا مالِک بادشاہ جو کُچھ اُسے بھلا معلُوم ہو کرے۔ دیکھ! مَیں اِن بَیلوں کو سوختنی قُربانیوں کے لِئے اور داؤنے کے سامان اِیندھن کے لِئے اور یہ گیہُوں نذر کی قُربانی کے لِئے دیتا ہُوں۔ مَیں یہ سب کُچھ دِئے دیتا ہُوں۔
24 داؤُد بادشاہ نے اُرناؔن سے کہا نہیں نہیں بلکہ مَیں ضرُور پُورا دام دے کر تُجھ سے خرِید لُوں گا کیونکہ مَیں اُسے جو تیرا مال ہے خُداوند کے لِئے نہیں لینے کا اور نہ بغَیر خرچ کِئے سوختنی قُربانی چڑھاؤُں گا۔ 25 سو داؤُد نے اُرناؔن کو اُس جگہ کے لِئے چھ سَو مِثقال سونا تول کر دِیا۔ 26 اور داؤُد نے وہاں خُداوند کے لِئے مذبح بنایا اور سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کی قُربانِیاں چڑھائِیں اور خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے آسمان پر سے سوختنی قُربانی کے مذبح پر آگ بھیج کر اُس کو جواب دِیا۔
27 اور خُداوند نے اُس فرِشتہ کو حُکم دِیا۔ تب اُس نے اپنی تلوار پِھر مِیان میں کر لی۔ 28 اُس وقت جب داؤُؔد نے دیکھا کہ خُداوند نے یبُوسی اُرناؔن کے کھلِیہان میں اُس کو جواب دِیا تھا تو اُس نے وہِیں قُربانی چڑھائی۔ 29 کیونکہ اُس وقت خُداوند کا مسکن جِسے مُوسیٰ نے بیابان میں بنایا تھا اور سوختنی قُربانی کا مذبح جِبعُوؔن کی اُونچی جگہ میں تھے۔ 30 لیکن داؤُد خُدا سے پُوچھنے کے لِئے اُس کے آگے نہ جا سکا کیونکہ وہ خُداوند کے فرِشتہ کی تلوار کے سبب سے ڈر گیا۔
1 اور داؤُد نے کہا یِہی خُداوند خُدا کا گھر اور یِہی اِسرائیلؔ کی سوختنی قُربانی کا مذبح ہے۔
ہَیکل کی تعمِیر کے لِئے تیّاری
2 اور داؤُد نے حُکم دِیا کہ اُن پردیسِیوں کو جو اِسرائیلؔ کے مُلک میں تھے جمع کریں اور اُس نے سنگتراش مُقرّر کِئے کہ خُدا کے گھر کے بنانے کے لِئے پتّھر کاٹ کر گھڑیں۔ 3 اور داؤُد نے دروازوں کے کِواڑوں کی کِیلوں اور قبضوں کے لِئے بُہت سا لوہا اور اِتنا پِیتل کہ تول سے باہِر تھا۔ 4 اور دِیودار کے بے شُمار لٹّھے تیّار کِئے کیونکہ صیدانی اور صُوری دیودار کے لٹّھے کثرت سے داؤُد کے پاس لاتے تھے۔ 5 اور داؤُد نے کہا کہ میرا بیٹا سُلیماؔن لڑکا اور ناتجربہ کار ہے اور ضرُور ہے کہ وہ گھر جو خُداوند کے لِئے بنایا جائے نِہایت عظِیم اُلشان ہو اور سب مُلکوں میں اُس کا نام اور شُہرت ہو۔ سو مَیں اُس کے لِئے تیّاری کرُوں گا۔ چُنانچہ داؤُد نے اپنے مَرنے سے پہلے بُہت تیّاری کی۔
6 تب اُس نے اپنے بیٹے سُلیماؔن کو بُلایا اور اُسے تاکِید کی کہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے لِئے ایک گھر بنائے۔ 7 اور داؤُد نے اپنے بیٹے سُلیماؔن سے کہا یہ تو خُود میرے دِل میں تھا کہ خُداوند اپنے خُدا کے نام کے لِئے ایک گھر بناؤُں۔ 8 لیکن خُداوند کا کلام مُجھے پُہنچا کہ تُو نے بُہت خُون ریزی کی ہے اور بڑی بڑی لڑائِیاں لڑا ہے۔ سو تُو میرے نام کے لِئے گھر نہ بنانا کیونکہ تُو نے زمِین پر میرے سامنے بُہت خُون بہایا ہے۔ 9 دیکھ تُجھ سے ایک بیٹا پَیدا ہو گا۔ وہ مَردِ صُلح ہو گا اور مَیں اُسے چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے امن بخشُوں گا کیونکہ سُلیماؔن اُس کا نام ہو گا اور مَیں اُس کے ایّام میں اِسرائیلؔ کو امن و امان بخشُوں گا۔ 10 وُہی میرے نام کے لِئے ایک گھر بنائے گا۔ وہ میرا بیٹا ہو گا اور مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور مَیں اِسرائیلؔ پر اُس کی سلطنت کا تخت ابد تک قائِم رکُھّوں گا۔
11 اب اَے میرے بیٹے خُداوند تیرے ساتھ رہے اور تُو اِقبال مند ہو اور خُداوند اپنے خُدا کا گھر بنا جَیسا اُس نے تیرے حق میں فرمایا ہے۔ 12 اب خُداوند تُجھے عقل و دانائی بخشے اور اِسرائیلؔ کی بابت تیری ہدایت کرے تاکہ تو خُداوند اپنے خُدا کی شرِیعت کو مانتا رہے۔ 13 تب تُو اِقبال مند ہو گا بشرطیکہ تُو اُن آئِین اور احکام پر جو خُداوند نے مُوسیٰ کو اِسرائیلؔ کے لِئے دِئے اِحتیاط کر کے عمل کرے۔ سو ہِمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ۔ خَوف نہ کر۔ ہِراسان نہ ہو۔ 14 دیکھ مَیں نے مشقّت سے خُداوند کے گھر کے لِئے ایک لاکھ قِنطار سونا اور دس لاکھ قِنطار چاندی اور بے اندازہ پِیتل اور لوہا تیّار کِیا ہے کیونکہ وہ کثرت سے ہے اور لکڑی اور پتّھر بھی مَیں نے تیّار کِئے ہیں اور تُو اُن کو اَور بڑھا سکتا ہے۔ 15 اور بُہت سے کارِیگر پتّھر اور لکڑی کے کاٹنے اور تراشنے والے اور سب طرح کے ہُنرمند جو قِسم قِسم کے کام میں ماہِر ہیں تیرے پاس ہیں۔ 16 سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے کا کُچھ حِساب نہیں ہے۔ سو اُٹھ اور کام میں لگ جا اور خُداوند تیرے ساتھ رہے۔
17 اِس کے علاوہ داؤُد نے اِسرائیلؔ کے سب سرداروں کو اپنے بیٹے سُلیماؔن کی مدد کا حُکم دِیا اور کہا۔ 18 کیا خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارے ساتھ نہیں ہے؟ اور کیا اُس نے تُم کو چاروں طرف چَین نہیں دِیا ہے؟ کیونکہ اُس نے اِس مُلک کے باشِندوں کو میرے ہاتھ میں کر دِیا ہے اور مُلک خُداوند اور اُس کے لوگوں کے آگے مغلُوب ہُؤا ہے۔ 19 سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مَقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنے گا لے آؤ۔
1 اب داؤُد بُڈّھا اور عُمر رسِیدہ ہو گیا تھا۔ سو اُس نے اپنے بیٹے سُلیماؔن کو اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنایا۔
لاویوں کی ذِمّہ داریاں
2 اور اُس نے اِسرائیلؔ کے سب سرداروں کو کاہِنوں اور لاویوں سمیت اِکٹّھا کِیا۔ 3 اور تِیس برس کے اور اُس سے زِیادہ عُمر کے لاوی گِنے گئے اور اُن کی گِنتی ایک ایک آدمی کو شُمار کر کے اڑتِیس ہزار تھی۔ 4 اِن میں سے چَوبِیس ہزار خُداوند کے گھر کے کام کی نِگرانی پر مُقرّر ہُوئے اور چھ ہزار سردار اور مُنصِف تھے۔ 5 اور چار ہزار دربان تھے اور چار ہزار اُن سازوں سے خُداوند کی تعرِیف کرتے تھے جِن کو مَیں نے یعنی داؤُد نے مدح سرائی کے لِئے بنایا تھا۔
6 اور داؤُد نے اُن کو جیرؔسون قِہات اور مِرارؔی نام بنی لاوی کے فرِیقوں میں تقسِیم کِیا۔
7 جیرسونیوں میں سے یہ تھے۔ لعداؔن اور سِمعی۔ 8 لعداؔن کے بیٹے۔ سردار یحی ایل اور زَیتاؔم اور یُواؔیل۔ یہ تِین تھے۔ 9 سِمعی کے بیٹے سلُومِیت اور حزی اؔیل اور ہاراؔن یہ تِین تھے۔ یہ لعداؔن کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ 10 اور سِمعی کے بیٹے یحت۔ زِینا اور یعُوؔس اور برِیعہ۔ یہ چاروں سِمعی کے بیٹے تھے۔ 11 اوّل یحت تھا اور زِیزا دُوسرا اور یعُوؔس اور برِیعہ کے بیٹے بُہت نہ تھے۔ اِس سبب سے وہ ایک ہی آبائی خاندان میں گِنے گئے۔
12 اور قِہات کے بیٹے عمرام۔ اِضہار حبرُوؔن اور عُزّی اؔیل۔ یہ چار تھے۔ 13 عمراؔم کے بیٹے ہارُونؔ اور مُوسیٰ تھے اور ہارُونؔ الگ کِیا گیا تاکہ وہ اور اُس کے بیٹے ہمیشہ پاکترِین چِیزوں کی تقدِیس کِیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخُور جلائیں اور اُس کی خِدمت کریں اور اُس کا نام لے کر برکت دیں۔ 14 رہا مَردِ خُدا مُوسیٰ سو اُس کے بیٹے لاوؔی کے قبِیلہ میں گِنے گئے۔ 15 اور مُوسیٰ کے بیٹے جیرؔسوم اور الِیعزر تھے۔ 16 اور جیرسوؔم کا بیٹا سبُواؔیل سردار تھا۔ 17 اور الِیعزر کا بیٹا رحبیاؔہ سردار تھا اور اِلیعزر کے اَور بیٹے نہ تھے پر رحبیاؔہ کے بُہت سے بیٹے تھے۔
18 اِضہار کا بیٹا سلُومِیت سردار تھا۔ 19 حبرُوؔن کے بیٹوں میں اوّل یریاؔہ۔ امریاؔہ دُوسرا۔ یحزی ایل تِیسرا اور یقمِعاؔم چَوتھا تھا۔ 20 عُزّی اؔیل کے بیٹوں میں اوّل مِیکاؔہ سردار اور یسیاہ دُوسرا تھا۔
21 مِرارؔی کے بیٹے محلی اور مُوؔشی اور محلی کے بیٹے اِلیعزر اور قِیس تھے۔ 22 اور اِلیعزر مَر گیا اور اُس کے کوئی بیٹا نہ تھا فقط بیٹیاں تِھیں اور اُن کے بھائی قِیس کے بیٹوں نے اُن سے بیاہ کِیا۔ 23 مُوؔشی کے بیٹے محلی اور عیدر اور یرِیموؔت یہ تِین تھے۔
24 لاوؔی کے بیٹے یِہی تھے جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق تھے۔ اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار جَیسا وہ نام بنام ایک ایک کر کے گِنے گئے یِہی ہیں۔ وہ بِیس برس اور اُس سے اُوپر کی عُمر سے خُداوند کے گھر کی خِدمت کا کام کرتے تھے۔
25 کیونکہ داؤُد نے کہا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے اپنے لوگوں کو آرام دِیا ہے اور وہ ابد تک یروشلیِم میں سکُونت کرے گا۔ 26 اور لاویوں کو بھی مسکن اور اُس کی خِدمت کے سب ظرُوف کو پِھر کبھی اُٹھانا نہ پڑے گا۔ 27 کیونکہ داؤُد کی پِچھلی باتوں کے مُوافِق بنی لاوی جو بِیس برس اور اُس سے زِیادہ عُمر کے تھے گِنے گئے۔ 28 کیونکہ اُن کا کام یہ تھا کہ خُداوند کے گھر کی خِدمت کے وقت صحنوں اور کوٹھرِیوں میں اور سب مُقدّس چِیزوں کے پاک کرنے میں یعنی خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام میں بنی ہارُون کی مدد کریں۔ 29 اور نذر کی روٹی کا اور مَیدہ کی نذز کی قُربانی کا خواہ وہ بے خمِیری روٹیوں یا توے پر کی پکّی ہُوئی چِیزوں یا تلی ہُوئی چِیزوں کی ہو اور ہر طرح کے تول اور ناپ کا کام کریں۔ 30 اور ہر صُبح اور شام کو کھڑے ہو کر خُداوند کی شُکرگُذاری اور سِتایش کریں۔ 31 اور سبتوں اور نئے چاندوں اور مُقرّرہ عِیدوں میں ہمیشہ خُداوند کے حضُور پُوری تعداد میں سب سوختنی قُربانِیاں اُس قاعِدہ کے مُطابِق جو اُن کے بارے میں ہے چڑھایا کریں۔ 32 اور خُداوند کے گھر کی خِدمت کو انجام دینے کے لِئے خَیمۂِ اِجتماع کی حِفاظت اور مَقدِس کی نِگرانی اور اپنے بھائی بنی ہارُون کی اِطاعت کریں۔
کاہِنوں کو ذِمّہ داریاں سَونپی جاتی ہیں
1 اور بنی ہارُون کے فرِیق یہ تھے۔ ہارُونؔ کے بیٹے ندب۔ ابِیہُو۔ اِلیعزر اور اِتمر تھے۔ 2 اور ندب اور ابِیہُو اپنے باپ سے پہلے مَر گئے اور اُن کے اَولاد نہ تھی سو الِیعزر اور اِتمر نے کہانت کا کام کِیا۔ 3 اور داؤُد نے اِلیعزر کے بیٹوں میں سے صدُوؔق اور اِتمر کے بیٹوں میں سے اخی ملِک کو اُن کی خِدمت کی ترتِیب کے مُطابِق تقسِیم کِیا۔ 4 اور اِتمر کے بیٹوں سے زِیادہ اِلیعزر کے بیٹوں میں رئِیس مِلے اور اِس طرح سے وہ تقسِیم کِئے گئے کہ اِلیعزر کے بیٹوں میں آبائی خاندانوں کے سولہ سردار تھے اور اِتمر کے بیٹوں میں سے آبائی خاندانوں کے مُطابِق آٹھ۔ 5 اِس طرح قُرعہ ڈال کر اور باہم خلط ملط ہو کر وہ تقسِیم ہُوئے کیونکہ مَقدِس کے سردار اور خُدا کے سردار بنی اِلیعزر اور بنی اِتمر دونوں میں سے تھے۔ 6 اور نتنی اؔیل مُنشی کے بیٹے سمعیاؔہ نے جو لاویوں میں سے تھا اُن کے ناموں کو بادشاہ اور امِیروں اور صدُوؔق کاہِن اور اخی ملِک بِن ابِیاتر اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے لِکھا۔ جب اِلیعزر کا ایک آبائی خاندان لِیا گیا تو اِتمر کا بھی ایک آبائی خاندان لِیا گیا۔
7 اور پہلی چِٹّھی یہُوؔیریب کی نِکلی۔ دُوسری یدعیاؔہ کی۔ 8 تِیسری حارِؔم کی چَوتھی شعورِؔیم کی۔ 9 پانچوِیں ملکیاہ کی۔ چھٹی میامِین کی۔ 10 ساتوِیں ہقُّوض کی۔ آٹھوِیں ابیاؔہ کی۔ 11 نوِیں یشُوؔع کی۔ دسوِیں سِکانیاؔہ کی۔ 12 گیارھوِیں اِلیاؔسِب کی۔ بارھوِیں یقِیم کی۔ 13 تیرھوِیں خُفّاہ کی۔ چَودھوِیں یسبِاؔب کی۔ 14 پندرھوِیں بِلجاؔہ کی۔ سولھوِیں اِمّیر کی۔ 15 سترھوِیں حزِیر کی۔ اٹھارھوِیں فضِیض کی۔ 16 اُنّیسویں فتحیاؔہ کی۔ بِیسوِیں یحزِؔقیل کی۔ 17 اکِیسوِیں یاکِن کی۔ بائِیسوِیں جمُول کی۔ 18 تیئِیسوِیں دِلایاؔہ کی۔ چَوبِیسوِیں معزیاؔہ کی۔
19 یہ اُن کی خِدمت کی ترتِیب تھی تاکہ وہ خُداوند کے گھر میں اُس قانُون کے مُطابِق آئیں جو اُن کو اُن کے باپ ہارُونؔ کی معرفت وَیسا ہی مِلا جَیسا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے اُسے حُکم کِیا تھا۔
لاویوں کی فہرِست
20 باقی بنی لاوی میں سے
عمراؔم کے بیٹوں میں سے سُوباؔئیل۔ سُوباؔئیل کے بیٹوں میں سے یہدؔیاہ۔
21 رہا رحبیاؔہ۔ سو رحبیاؔہ کے بیٹوں میں سے پہلا یسّیاؔہ۔
22 اِضہاریوں میں سے سلُوموؔت۔ بنی سلُوموت میں سے یحت۔
23 اور بنی حبرُون میں سے یریاؔہ پہلا۔ امریاؔہ دُوسرا۔ یحزی ایل تِیسرا۔ یقمعاؔم چَوتھا۔
24 بنی عُزّی ایل میں سے مِیکاؔہ۔ بنی مِیکاہ میں سے سمِیر۔
25 مِیکاؔہ کا بھائی یسیّاؔہ۔ بنی یسیّاہ میں سے زکریاؔہ۔
26 مِرارؔی کے بیٹے محلی اور مُوشی۔ بنی یعزیاہ میں سے بِنُو۔ 27 رہے بنی مِراری۔ سو یعزیاؔہ سے بِنُو اور سُوہم اور زکُّور اور عِبرؔی۔ 28 محلی سے اِلیعزر جِس کے کوئی بیٹا نہ تھا۔ 29 قِیس سے قِیس کا بیٹا یرحمیئیل۔ 30 اور مُوؔشی کے بیٹے محلی اور عیدر اور یرِیموؔت۔
لاویوں کی اَولاد اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق یِہی تھی۔
31 اِنہوں نے بھی اپنے بھائی بنی ہارُون کی طرح داؤُد بادشاہ اور صدُوؔق اور اخی مَلِک اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے اپنا اپنا قُرعہ ڈالا یعنی سردار کے آبائی خاندانوں کا جو حق تھا وُہی اُس کے چھوٹے بھائی کے خاندانوں کا تھا۔
ہَیکل میں گانے بجانے والے
1 پِھر داؤُؔد اور لشکر کے سرداروں نے آسف اور ہَیماؔن اور یدُوتُوؔن کے بیٹوں میں سے بعضوں کو خِدمت کے لِئے الگ کِیا تاکہ وہ بربط اور سِتار اور جھانجھ سے نبُوّت کریں اور جو اُس کام کو کرتے تھے اُن کا شُمار اُن کی خِدمت کے مُطابِق یہ تھا۔
2 آسف کے بیٹوں میں سے زکُّور۔ یُوسفؔ۔ نتنیاؔہ اور اسرؔی لاہ۔ آسف کے یہ بیٹے آسف کے ماتحت تھے جو بادشاہ کے حُکم کے مُطابِق نبُوّت کرتا تھا۔
3 یدُوتُوؔن سے بنی یدُوتُون۔ سو جدِلیاؔہ۔ ضرؔی اور یسعیاہ حسبیاؔہ اور متِّتیاؔہ۔ یہ چھ اپنے باپ یدُوتُوؔن کے ماتحت تھے جو بربط لِئے رہتا اور خُداوند کی شُکرگُذاری اور حمد کرتا ہُؤا نُبُوّت کرتا تھا۔
4 رہا ہَیماؔن۔ سوہَیماؔن کے بیٹے بُقّیاہ۔ متّنیاؔہ۔ عُزّی اؔیل۔ سبُواؔیل۔ یرِیموؔت۔ حنانیاؔہ۔ حنانی۔ اِلیاؔتہ۔ جِدّالتی۔ رُوممتی عزر۔ یسبِقاؔشہ۔ ملُّوتی۔ ہَوتِیر اور محازیوؔت۔ 5 یہ سب ہَیماؔن کے بیٹے تھے جو خُدا کی باتوں میں سِینگ بُلند کرنے کے لِئے بادشاہ کا غَیب بِین تھا اور خُدا نے ہَیماؔن کو چَودہ بیٹے اور تِین بیٹِیاں دی تِھیں۔ 6 یہ سب خُداوند کے گھر میں گِیت گانے کے لِئے اپنے باپ کے ماتحت تھے اور جھانجھ اور سِتار اور بربط سے خُدا کے گھر کی خِدمت کرتے تھے اور آسف اور یدُوتُوؔن اور ہَیماؔن بادشاہ کے حُکم کے تابِع تھے۔
7 اور اُن کے بھائیوں سمیت جو خُداوند کی مدح سرائی کی تعلِیم پا چُکے تھے یعنی وہ سب جو مشّاق تھے اُن کا شُمار دو سَو اٹھاسی تھا۔
8 اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے کیا اُستاد کیا شاگِرد ایک ہی طرِیقہ سے اپنی اپنی خِدمت کے لِئے قُرعہ ڈالا۔
9 پہلی چِٹّھی آسف کی یُوسفؔ کو مِلی۔ دُوسری جِدلیاؔہ کو اور اُس کے بھائی اور بیٹے اُس سمیت بارہ تھے۔ 10 تِیسری زکُّور کو اور اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 11 چَوتھی یِضرؔی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 12 پانچوِیں نتنیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 13 چھٹی بُقّیاہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 14 ساتوِیں یسری لاہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 15 آٹھوِیں یسعیاہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 16 نوِیں متّنیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 17 دسوِیں سِمعی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 18 گیارھوِیں عزراؔیل کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 19 بارھوِیں حسبیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 20 تیرھوِیں سبُوایل کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 21 چَودھوِیں متِّتیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 22 پندرھوِیں یرِیموؔت کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 23 سولھوِیں حنانیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 24 سترھوِیں یسبِقاؔشہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 25 اٹھارھوِیں حناؔنی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 26 اُنّیِسوِیں ملُّوتی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 27 بِیسوِیں الِیا تہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 28 اِکّیسوِیں ہَوتِیر کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 29 بائِیسوِیں جِدّالتی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 30 تیئِیسوِیں محازیوؔت کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 31 چَوبِیسوِیں رُوممتی عزر کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
ہَیکل کے دربان
1 دربانوں کے فرِیق یہ تھے۔ قورحیوں میں مسلمیاؔہ بِن قورؔے جو بنی آسف میں سے تھا۔ 2 اور مسلمیاؔہ کے ہاں بیٹے تھے۔ زکریاؔہ پہلوٹھا۔ یدی عیل دُوسرا۔ زبدؔیاہ تِیسرا۔ یتنی ایل چَوتھا۔ 3 عیلاؔم پانچواں۔ یہُوحاناؔن چھٹا۔ اِلِیہُو عینی ساتواں تھا۔
4 اور عوبیدادُوؔم کے ہاں بیٹے تھے۔ سمعیاؔہ پہلوٹھا۔ یہُوزباد دُوسرا۔ یُوآؔخ تِیسرا اور سکاؔر چَوتھا اور نتنی ایل پانچواں۔ 5 عمّی ایل چھٹا۔ اِشکار ساتواں۔ فعُلتی آٹھواں کیونکہ خُدا نے اُسے برکت بخشی تھی۔
6 اور اُس کے بیٹے سمعیاؔہ کے ہاں بھی بیٹے پَیدا ہُوئے جو اپنے آبائی خاندان پر سرداری کرتے تھے کیونکہ وہ زبردست سُورما تھے۔ 7 سمعیاؔہ کے بیٹے عُتنی اور رفاایل اور عوبید اور اِلزباد جِن کے بھائی الِیہُو اور سماکیاؔہ سُورما تھے۔
8 یہ سب عوبید ادُوم کی اَولاد میں سے تھے۔ وہ اور اُن کے بیٹے اور اُن کے بھائی خِدمت کے لِئے قُوّت کے اِعتبار سے قابِل آدمی تھے۔ یُوں عوبید ادُومی باسٹھ تھے۔
9 اور مسلمیاؔہ کے بیٹے اور بھائی اٹھارہ سُورما تھے۔
10 اور بنی مِراری میں سے حُوسہ کے ہاں بیٹے تھے۔ سِمرؔی سردار تھا (وہ پہلوٹھا تو نہ تھا پر اُس کے باپ نے اُسے سردار بنا دِیا تھا)۔ 11 دُوسرا خِلقیاہ تِیسرا طبلیاؔہ۔ چَوتھا زکرؔیاہ۔ حُوسہ کے سب بیٹے اور بھائی تیرہ تھے۔
12 اِن ہی میں سے یعنی سرداروں میں سے دربانوں کے فرِیق تھے جِن کا ذِمّہ اپنے بھائِیوں کی طرح خُداوند کے گھر میں خِدمت کرنے کا تھا۔ 13 اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافِق ہر ایک پھاٹک کے لِئے قُرعہ ڈالا۔ 14 اور مشرِق کی طرف کا قُرعہ سلمیاؔہ کے نام نِکلا۔ پِھر اُس کے بیٹے زکریاؔہ کے لِئے بھی جو عقل مند صلاح کار تھا قُرعہ ڈالا گیا اور اُس کا قُرعہ شِمال کی طرف کا نِکلا۔ 15 عوبید ادُوم کے لِئے جنُوب کی طرف کا تھا اور اُس کے بیٹوں کے لِئے توشہ خانہ کا۔ 16 سُفّیِم اور حُوسہ کے لِئے مغرِب کی طرف سلکت کے پھاٹک کے نزدِیک کا جہاں سے اُونچی سڑک اُوپر جاتی ہے اَیسا کہ آمنے سامنے ہو کر پہرا دیں۔ 17 مشرِق کی طرف چھ لاوی تھے۔ شِمال کی طرف ہر روز چار۔ جنُوب کی طرف ہر روز چار اور توشہ خانہ کے پاس دو دو۔ 18 مغرِب کی طرف پربار کے واسطے چار تو اُونچی سڑک پر اور دو پربار کے لِئے۔ 19 بنی قورحی اور بنی مِراری میں سے دربانوں کے فرِیق یِہی تھے۔
ہَیکل کے دُوسرے فرائض
20 اور لاویوں میں سے اخیاہ خُدا کے گھر کے خزانوں اور نذر کی چِیزوں کے خزانوں پر مُقرّر تھا۔ 21 بنی لعدان۔ سو لعداؔن کے خاندان کے جیرَسونیوں کے بیٹے جو اُن آبائی خاندانوں کے سردار تھے جو جیرسونی لَعداؔن سے تعلُّق رکھتے تھے یہ تھے۔ یحی ایلی۔ 22 اور یحی ایلی کے بیٹے زیتاؔم اور اُس کا بھائی یُواؔیل خُداوند کے گھر کے خزانوں پر تھے۔
23 عمرامیوں۔ اِضہاریوں۔ حبرُونیوں اور عُزّی ایلیوں میں سے۔
24 سبُوایل بِن جیرؔسوم بِن مُوسیٰ بَیتُ المال پر مُختار تھا۔ 25 اور اُس کے بھائی الِیعزر کی طرف سے اُس کا بیٹا رحبیاؔہ۔ رحبیاؔہ کا بیٹا یسعیاہ۔ یسعیاہ کا بیٹا یُوراؔم۔ یُوراؔم کا بیٹا زِکرؔی۔ زِکرؔی کا بیٹا سلُّومِیت۔ 26 یہ سلُّومِیت اور اُس کے بھائی نذر کی ہُوئی چِیزوں کے سب خزانوں پر مُقرّر تھے جِن کو داؤُد بادشاہ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور لشکر کے سرداروں نے نذر کِیا تھا۔ 27 لڑائیوں کی لُوٹ میں سے اُنہوں نے خُداوند کے گھر کی مرمّت کے لِئے کُچھ نذر کِیا تھا۔ 28 اور سموایل غَیب بِین اور ساؤُل بِن قِیس اور ابنیر بِن نیر اور یُوآؔب بِن ضرُویاؔہ کی ساری نذر۔ غرض جو کُچھ کِسی نے نذر کِیا تھا وہ سب سلُّومِیت اور اُس کے بھائِیوں کے ہاتھ میں سپُرد تھا۔
دُوسرے لاویوں کی ذِمّہ داریاں
29 اِضہاریوں میں سے کنانیاؔہ اور اُس کے بیٹے اِسرائیلیوں پر باہر کے کام کے لِئے حاکِم اور قاضی تھے۔
30 حبرُونیوں میں سے حسبیاؔہ اور اُس کے بھائی ایک ہزار سات سَو سُورما مغرِب کی طرف یَردؔن پار کے اِسرائیلیوں کی نِگرانی کی خاطِر خُداوند کے سب کام اور بادشاہ کی خِدمت کے لِئے تعِینات تھے۔ 31 حبرُونیوں میں یریاؔہ حبرُونیوں کا اُن کے آبائی خاندانوں کے نسبوں کے مُوافِق سردار تھا۔ داؤُد کی سلطنت کے چالِیسویں برس میں وہ ڈُھونڈ نِکالے گئے اور جِلعاد کے یعزؔیر میں اُن کے درمِیان زبردست سُورما مِلے۔ 32 اور اُس کے بھائی دو ہزار سات سَو سُورما اور آبائی خاندانوں کے سردار تھے جِن کو داؤُد بادشاہ نے رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ پر خُدا کے ہر ایک کام اور شاہی مُعاملات کے لِئے سردار بنایا۔
فَوجی اور مُلکی نظام
1 اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے مُوافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئِیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُن کے مَنصبدار جو اُن فرِیقوں کے ہر امر میں بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہِینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے۔ ہر فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
2 پہلے مہِینے کے پہلے فرِیق پر یسُوبعاؔم بِن زبدی ایل تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔ 3 وہ بنی فارص میں سے تھا اور پہلے مہِینے کے لشکر کے سب سرداروں کا رئِیس تھا۔
4 اور دُوسرے مہِینے کے فرِیق پر دُودؔے اخُوحی تھا اور اُس کے فرِیق میں مِقلوؔت بھی سردار تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
5 تِیسرے مہِینے کے لشکر کا خاص تِیسرا سردار یہویدؔع کاہِن کا بیٹا بِنایاؔہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔ 6 یہ وہ بِنایاؔہ ہے جو تِیسوں میں زبردست اور اُن تِیسوں کے اُوپر تھا۔ اُسی کے فرِیق میں اُس کا بیٹا عِمّیزباد بھی شامِل تھا۔
7 چَوتھے مہِینے کے لِئے یُوآؔب کا بھائی عساہیل تھا اور اُس کے پِیچھے اُس کا بیٹا زبدؔیاہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
8 پانچویں مہینے کے لِئے پانچواں سردار سمہُوؔت اِزراخی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
9 چھٹے مہِینے کے لِئے چھٹا سردار تقُوعی عِقّیِس کا بیٹا عِیرا تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
10 ساتویں مہِینے کے لِئے ساتواں سردار بنی اِفرائِیم میں سے فلُونی خلص تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
11 آٹھویں مہِینے کے لِئے آٹھواں سردار زارحیوں میں سے حُوساتی سِبّکَی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
12 نویں مہِینے کے لِئے نواں سردار بِنیمِینؔیوں میں سے عنتوتی ابیعزر تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
13 دسویں مہِینے کے لِئے دسواں سردار زارحیوں میں سے نطُوفاتی مہرؔی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
14 گیارھویں مہِینے کے لِئے گیارھواں سردار بنی اِفرائِیم میں سے فَرعاتونی بِنایاؔہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
15 بارھویں مہِینے کے لِئے بارھواں سردار غُتنی ایلیوں میں سے نطُوفاتی خلدی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
اِسرائیل کے قبِیلوں کا نظم و نَسق
16 اور اِسرائیلؔ کے قبِیلوں پر
رُوبِینیوں کا سردار الِیعزر بِن زِکرؔی تھا۔
شمعُونیوں کا سفطیاؔہ بِن معکہ۔
17 لاویوں کا حسبیاؔہ بِن قمُواؔیل
ہارُونیوں کا صدُوؔق۔
18 یہُوداؔہ کا الِیہُو جو داؤُد کے بھائیوں میں سے تھا۔
اِشکار کا عُمرؔی بِن مِیکااؔیل۔
19 زبُولُون کا اِسماعیاؔہ بِن عبدؔیاہ
نفتالی کا یرِیموؔت بِن عزرؔی ایل۔
20 بنی اِفرائِیم کا ہُوسِیعؔ بِن عزازیاؔہ۔
منسّی کے آدھے قبِیلہ کا یُوایل بِن فِداؔیاہ۔
21 جِلعاؔد میں منسّیؔ کے آدھے قبِیلہ کا عِیدُو بِن زکریاہؔ۔
بِنیمِینؔ کا یعسی ایلؔ بِن ابنیرؔ۔
22 دانؔ کا عزرایلؔ بِن یروحامؔ۔ یہ اِسرائیلؔ کے قبِیلوں کے سردار تھے۔
23 پر داؤُدؔ نے اُن کا شُمار نہیں کِیا تھا جو بِیس برس یا کم عُمر کے تھے کیونکہ خُداوند نے کہا تھا کہ مَیں اِسرائیلؔ کو آسمان کے تاروں کی مانِند بڑھاؤُں گا۔ 24 ضرُویاہؔ کے بیٹے یُوآب نے گِننا تو شرُوع کِیا پر ختم نہیں کِیا تھا کہ اِتنے میں اِسرائیلؔ پر قہر نازِل ہُؤا اور نہ وہ تعداد داؤُد بادشاہ کی توارِیخی تعدادوں میں درج ہُوئی۔
شاہی املاک کے مُختار
25 اور شاہی خزانوں پر عزماوؔت بِن عدی اؔیل مُقرّر تھا
اور کھیتوں اور شہروں اور گاؤں اور قلعوں کے خزانوں پر یہُونتن بِن عُزّیاہ تھا۔
26 اور کاشت کاری کے لِئے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر عزرؔی بِن کلُوب تھا۔
27 اور انگُورِستانوں پرسِمعی راماتی تھا اور مَے کے ذخِیروں کے لِئے انگُورِستانوں کی پَیداوار پر زبدؔی شِفمی تھا۔
28 اور زَیتُون کے باغوں اور گُولر کے درختوں پر جو نشیب کے مَیدانوں میں تھے بعلؔحنان جدری تھا
اور یُوآس تیل کے گوداموں پر۔
29 اور گائے بَیل کے گلّوں پر جو شارُوؔن میں چرتے تھے سِطری شارُونی تھا
اور سافط بِن عدلی گائے بَیل کے اُن گلّوں پر تھا جو وادیوں میں تھے۔
30 اور اُونٹوں پر اِسماعِیلی اوبِل تھا
اور گدھوں پر یحدؔیاہ مرُونوتی تھا۔
31 اور بھیڑ بکری کے ریوڑوں پر یازِیز ہاجِری تھا۔ یہ سب داؤُد بادشاہ کے مال پر مُقرّر تھے۔
داؤُد کے مُشِیر
32 اور داؤُد کا چچا یُونتن مُشِیر اور دانِش مند اور مُنشی تھا اور یحی ایل بِن حکُموؔنی شہزادوں کے ساتھ رہتا تھا۔ 33 اور اخِیتُفل بادشاہ کا مُشِیر تھا اور حُوسی ارکی بادشاہ کا دوست تھا۔ 34 اور اخِیتُفل سے نِیچے یہویدؔع بِن بِنایاؔہ اور ابیاتر تھے اور شاہی فَوج کا سِپہ سالار یُوآب تھا۔
ہَیکل کی بابت داؤُد کی ہدایات
1 اور داؤُد نے اِسرائیلؔ کے سب اُمرا کو جو قبِیلوں کے سردار تھے اور اُن فرِیقوں کے سرداروں کو جو باری باری بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے اور ہزاروں کے سرداروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور بادشاہ کے اور اُس کے بیٹوں کے سب مال اور مویشی کے سرداروں اور خواجہ سراؤں اور بہادُروں بلکہ سب زبردست سُورماؤں کو یروشلیِم میں اِکٹّھا کِیا۔
2 تب داؤُد بادشاہ اپنے پاؤں پر اُٹھ کھڑا ہُؤا اور کہنے لگا اَے میرے بھائیو اور میرے لوگو میری سُنو! میرے دِل میں تو تھا کہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کے لِئے آرام گاہ اور اپنے خُدا کے لِئے پاؤں کی کُرسی بناؤُں اور مَیں نے اُس کے بنانے کی تیّاری بھی کی۔ 3 پر خُدا نے مُجھ سے کہا کہ تُو میرے نام کے لِئے گھر نہیں بنانے پائے گا کیونکہ تُو جنگی مَرد ہے اور تُو نے خُون بہایا ہے۔ 4 تَو بھی خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے مُجھے میرے باپ کے سارے گھرانے میں سے چُن لِیا کہ مَیں سدا اِسرائیلؔ کا بادشاہ رہُوں کیونکہ اُس نے یہُوداؔہ کو پیشوا ہونے کے لِئے مُنتخب کِیا اور یہُوداؔہ کے گھرانے میں سے میرے باپ کے گھرانے کو چُنا ہے اور میرے باپ کے بیٹوں میں سے مُجھے پسند کِیا تاکہ مُجھے سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنائے۔ 5 اور میرے سب بیٹوں میں سے (کیونکہ خُداوند نے مُجھے بُہت سے بیٹے دِئے ہیں) اُس نے میرے بیٹے سُلیماؔن کو پسند کِیا تاکہ وہ اِسرائیلؔ پر خُداوند کی سلطنت کے تخت پر بَیٹھے۔
6 اور اُس نے مُجھ سے کہا کہ تیرا بیٹا سُلیماؔن میرے گھر اور میری بارگاہوں کو بنائے گا کیونکہ مَیں نے اُسے چُن لِیا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہو اور مَیں اُس کا باپ ہُوں گا۔ 7 اور اگر وہ میرے حُکموں اور فرمانوں پر عمل کرنے میں ثابِت قدم رہے جَیسا آج کے دِن ہے تو مَیں اُس کی بادشاہی ہمیشہ تک قائِم رکُھّوں گا۔
8 پس اب سارے اِسرائیلؔ یعنی خُداوند کی جماعت کے رُوبرُو اور ہمارے خُدا کے حضُور تُم خُداوند اپنے خُدا کے سب حُکموں کو مانو اور اُن کے طالِب ہو تاکہ تُم اِس اچّھے مُلک کے وارِث ہو اور اُسے اپنے بعد اپنی اَولاد کے واسطے ہمیشہ کے لِئے مِیراث چھوڑ جاؤ۔
9 اور تُو اَے میرے بیٹے سُلیماؔن اپنے باپ کے خُدا کو پہچان اور پُورے دِل اور رُوح کی مُستعِدّی سے اُس کی عِبادت کر کیونکہ خُداوند سب دِلوں کو جانچتا ہے اور جو کُچھ خیال میں آتا ہے اُسے پہچانتا ہے۔ اگر تو اُسے ڈُھونڈے تو وہ تُجھ کو مِل جائے گا اور اگر تُو اُسے چھوڑے تو وہ ہمیشہ کے لِئے تُجھے ردّ کر دے گا۔ 10 سو ہوشیار ہو کیونکہ خُداوند نے تُجھ کو مَقدِس کے لِئے ایک گھر بنانے کو چُنا ہے۔ سو ہِمّت باندھ کر کام کر۔
11 تب داؤُد نے اپنے بیٹے سُلیماؔن کو ہَیکل کے اُسارے اور اُس کے مکانوں اور خزانوں اور بالا خانوں اور اندر کی کوٹھرِیوں اور کفّارہ گاہ کی جگہ کا نمُونہ۔ 12 اور اُن سب چِیزوں یعنی خُداوند کے گھر کے صحنوں اور آس پاس کی کوٹھرِیوں اور خُدا کے مسکن کے خزانوں اور نذر کی ہُوئی چِیزوں کے خزانوں کا نمُونہ بھی دِیا جو اُس کو رُوح سے مِلا تھا۔ 13 اور کاہِنوں اور لاویوں کے فرِیقوں اور خُداوند کے مسکن کی عِبادت کے سب کام اور خُداوند کے مسکن کی عِبادت کے سب ظرُوف کے لِئے۔ 14 یعنی سونے کے ظرُوف کے واسطے سونا تول کر ہر طرح کی خِدمت کے سب ظرُوف کے لِئے اور چاندی کے سب ظرُوف کے واسطے چاندی تول کر ہر طرح کی خِدمت کے سب ظرُوف کے لِئے۔ 15 اور سونے کے شمعدانوں اور اُس کے چراغوں کے واسطے ایک ایک شمعدان اور اُس کے چراغوں کا سونا تول کر اور چاندی کے شمعدانوں کے واسطے ایک ایک شمعدان اور اُس کے چراغوں کے لِئے ہر شمعدان کے اِستعمال کے مُطابِق چاندی تول کر۔ 16 اور نذر کی روٹی کی میزوں کے واسطے ایک ایک میز کے لِئے سونا تول کر اور چاندی کی میزوں کے لِئے چاندی۔ 17 اور کانٹوں اور کٹوروں اور پِیالوں کے لِئے خالِص سونا دِیا اور سُنہلے پِیالوں کے واسطے ایک ایک پِیالے کے لِئے تول کر اور چاندی کے پِیالوں کے واسطے ایک ایک پِیالے کے لِئے تول کر۔ 18 اور بخُور کی قُربان گاہ کے لِئے چوکھا سونا تول کر اور رتھ کے نمُونہ یعنی اُن کرُّوبِیوں کے لِئے جو پر پَھیلائے خُداوند کے عہد کے صندُوق کو ڈھانکے ہُوئے تھے سونا دِیا۔ 19 یہ سب یعنی اِس نمُونہ کے سب کام خُداوند کے ہاتھ کی تحرِیر سے مُجھے سمجھائے گئے۔
20 اور داؤُد نے اپنے بیٹے سُلیماؔن سے کہا کہ ہِمّت باندھ اور حَوصلہ سے کام کر۔ خَوف نہ کر۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ خُداوند خُدا جو میرا خُدا ہے تیرے ساتھ ہے۔ وہ تُجھ کو نہ چھوڑے گا اور نہ ترک کرے گا جب تک خُداوند کے مسکن کی خِدمت کا سارا کام تمام نہ ہو جائے۔ 21 اور دیکھ کاہِنوں اور لاویوں کے فرِیق خُدا کے مسکن کی ساری خِدمت کے لِئے حاضِر ہیں اور ہر قِسم کی خِدمت کے لِئے سب طرح کے کام میں ہر شخص جو ماہِر ہے بخُوشی تیرے ساتھ ہو جائے گا اور لشکر کے سردار اور سب لوگ بھی تیرے حُکم میں ہوں گے۔
ہَیکل کی تعمِیر کے لِئے نذرانے
1 اور داؤُد بادشاہ نے ساری جماعت سے کہا کہ خُدا نے فقط میرے بیٹے سُلیماؔن کو چُنا ہے اور وہ ہنُوز لڑکا اور ناتجربہ کار ہے اور کام بڑا ہے کیونکہ وہ محلّ اِنسان کے لِئے نہیں بلکہ خُداوند خُدا کے لِئے ہے۔ 2 اور مَیں نے تو اپنے مقدُور بھر اپنے خُدا کی ہَیکل کے لِئے سونے کی چِیزوں کے لِئے سونا اور چاندی کی چِیزوں کے لِئے چاندی اور پِیتل کی چِیزوں کے لِئے پِیتل۔ لوہے کی چِیزوں کے لِئے لوہا اور لکڑی کی چِیزوں کے لِئے لکڑی اور عقِیق اور جڑاؤ پتّھر اور پچّی کے کام کے لِئے رنگ برنگ کے پتّھر اور ہر قِسم کے بیش قِیمت جواہِر اور بُہت سا سنگِ مرمر تیّار کِیا ہے۔ 3 اور چُونکہ مُجھے اپنے خُدا کے گھر کی لَو لگی ہے اور میرے پاس سونے اور چاندی کا میرا اپنا خزانہ ہے۔ سو مَیں اُس کو بھی اُن سب چِیزوں کے عِلاوہ جو مَیں نے اُس مُقدّس ہَیکل کے لِئے تیّار کی ہیں اپنے خُدا کے گھر کے لِئے دیتا ہُوں۔ 4 یعنی تِین ہزار قِنطار سونا جو اوفیر کا سونا ہے اور سات ہزار قِنطار خالِص چاندی عِمارتوں کی دِیواروں پر منڈھنے کے لِئے۔ 5 اور کارِیگروں کے ہاتھ کے ہر قِسم کے کام کے لِئے سونے کی چِیزوں کے واسطے سونا اور چاندی کی چِیزوں کے واسطے چاندی ہے۔ پس کَون تیّار ہے کہ اپنی خُوشی سے اپنے آپ کو آج خُداوند کے لِئے مخصُوص کرے؟
6 تب آبائی خاندانوں کے سرداروں اور اِسرائیلؔ کے قبِیلوں کے سرداروں اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور شاہی کام کے ناظِموں نے اپنی خُوشی سے تیّار ہو کر۔ 7 خُدا کے گھر کے کام کے لِئے سونا پانچ ہزار قِنطار اور دس ہزار دِرہم اور چاندی دس ہزار قِنطار اور پِیتل اٹھارہ ہزار قِنطار اور لوہا ایک لاکھ قِنطار دِیا۔ 8 اور جِن کے پاس جواہِر تھے اُنہوں نے اُن کو جیرسونی یحیئیل کے ہاتھ میں خُداوند کے گھر کے خزانہ کے لِئے دے ڈالا۔ 9 تب لوگ شادمان ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے اپنی خُوشی سے دِیا کیونکہ اُنہوں نے پُورے دِل سے رضامندی سے خُداوند کے لِئے دِیا تھا اور داؤُد بادشاہ بھی نِہایت شادمان ہُؤا۔
داؤُد خُدا کی حمد کرتا ہے
10 پس داؤُد نے ساری جماعت کے آگے خُداوند کا شُکر کِیا اور داؤُد کہنے لگا کہ اَے خُداوند ہمارے باپ اِسرائیلؔ کے خُدا تُو ابدُالآباد مُبارک ہو۔ 11 اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لِئے ہیں کیونکہ سب کُچھ جو آسمان اور زمِین میں ہے تیرا ہے۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحَیثیتِ سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔ 12 اور دَولت اور عِزّت تیری طرف سے آتی ہیں اور تُو سبھوں پر حُکُومت کرتا ہے اور تیرے ہاتھ میں قُدرت اور توانائی ہیں اور سرفراز کرنا اور سبھوں کو زور بخشنا تیرے ہاتھ میں ہے۔ 13 اور اب اَے ہمارے خُدا ہم تیرا شُکر اور تیرے جلالی نام کی تعرِیف کرتے ہیں۔
14 پر مَیں کَون اور میرے لوگوں کی حقِیقت کیا کہ ہم اِس طرح سے خُوشی خُوشی نذرانہ دینے کے قابِل ہوں؟ کیونکہ سب چِیزیں تیری طرف سے مِلتی ہیں اور تیری ہی چِیزوں میں سے ہم نے تُجھے دِیا ہے۔ 15 کیونکہ ہم تیرے آگے پردیسی اور مُسافِر ہیں جَیسے ہمارے سب باپ دادا تھے۔ ہمارے دِن رُویِ زمِین پر سایہ کی طرح ہیں اور قیام نصِیب نہیں۔ 16 اَے خُداوند ہمارے خُدا یہ سارا ذخِیرہ جو ہم نے تیّار کِیا ہے کہ تیرے پاک نام کے لِئے ایک گھر بنائیں تیرے ہی ہاتھ سے مِلا ہے اور سب تیرا ہی ہے۔ 17 اَے میرے خُدا مَیں یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو دِل کو جانچتا ہے اور راستی میں تیری خُوشنُودی ہے۔ مَیں نے تو اپنے دِل کی راستی سے یہ سب کُچھ رضامندی سے دِیا اور مُجھے تیرے لوگوں کو جو یہاں حاضِر ہیں تیرے حضُور خُوشی خُوشی دیتے دیکھ کر مسرّت حاصِل ہُوئی۔ 18 اَے خُداوند ہمارے باپ دادا ابرہامؔ اِضحاقؔ اور اِسرائیلؔ کے خُدا اپنے لوگوں کے دِل کے خیال اور تصوُّر میں یہ بات سدا جمائے رکھ اور اُن کے دِل کو اپنی جانِب مُستعِّد کر۔ 19 اور میرے بیٹے سُلیماؔن کو اَیسا کامِل دِل عطا کر کہ وہ تیرے حُکموں اور شہادتوں اور آئِین کو مانے اور اِن سب باتوں پر عمل کرے اور اُس ہَیکل کو بنائے جِس کے لِئے مَیں نے تیّاری کی ہے۔
20 پِھر داؤُد نے ساری جماعت سے کہا اب اپنے خُداوند خُدا کو مُبارک کہو۔ تب ساری جماعت نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو مُبارک کہا اور سر جُھکا کر اُنہوں نے خُداوند اور بادشاہ کے آگے سِجدہ کِیا۔
21 اور دُوسرے دِن خُداوند کے لِئے ذبِیحوں کو ذبح کِیا اور خُداوند کے لِئے سوختنی قُربانِیاں چڑھائِیں یعنی ایک ہزار بَیل اور ایک ہزار مینڈھے اور ایک ہزار برّے مع اُن کے تپاونوں کے چڑھائے اور بکثرت قُربانِیاں کِیں جو سارے اِسرائیلؔ کے لِئے تِھیں۔ 22 اور اُنہوں نے اُس دِن نِہایت شادمانی کے ساتھ خُداوند کے آگے کھایا پِیا
اور اُنہوں نے دُوسری بار داؤُد کے بیٹے سُلیماؔن کو بادشاہ بنا کر اُس کو خُداوند کی طرف سے پیشوا ہونے اور صدُوؔق کو کاہِن ہونے کے لِئے مَسح کِیا۔ 23 تب سُلیماؔن خُداوند کے تخت پر اپنے باپ داؤُد کی جگہ بادشاہ ہو کر بَیٹھا اور اِقبال مند ہُؤا اور سارا اِسرائیلؔ اُس کا مُطِیع ہُؤا۔ 24 اور سب اُمرا اور بہادُر اور داؤُد بادشاہ کے سب بیٹے بھی سُلیماؔن بادشاہ کے مُطِیع ہُوئے۔ 25 اور خُداوند نے سارے اِسرائیلؔ کی نظر میں سُلیماؔن کو نِہایت سرفراز کِیا اور اُسے اَیسا شاہانہ دبدبہ عِنایت کِیا جو اُس سے پہلے اِسرائیلؔ میں کِسی بادشاہ کو نصِیب نہ ہُؤا تھا۔
داؤُد کے دَورِ حُکُومت کا خُلاصہ
26 اور داؤُد بِن یسّی نے سارے اِسرائیلؔ پر سلطنت کی۔ 27 اور وہ عرصہ جِس میں اُس نے اِسرائیلؔ پر سلطنت کی چالِیس برس کا تھا۔ اُس نے حبرُوؔن میں سات برس اور یروشلیِم میں تَینتِیس برس سلطنت کی۔ 28 اور اُس نے نِہایت بڑھاپے میں خُوب عُمر رسِیدہ اور دَولت و عِزّت سے آسُودہ ہو کر وفات پائی اور اُس کا بیٹا سُلیماؔن اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ 29 اور داؤُد بادشاہ کے کام شرُوع سے آخِر تک سب کے سب سمواؔیل غَیب بِین کی توارِیخ میں اور ناتن نبی کی توارِیخ میں اور جاد غَیب بِین کی توارِیخ میں۔ 30 یعنی اُس کی ساری حُکُومت اور زور اور جو زمانے اُس پر اور اِسرائیلؔ پر اور زمِین کی سب مُملکتوں پر گُذرے سب اُن میں لِکھے ہیں۔